استعفوں کے آپشن پر عمل ہو گا،مقدمہ درج کرانیوالا گورنر کے پاس آتا جاتا ہے: رانا تنویر

استعفوں کے آپشن پر عمل ہو گا،مقدمہ درج کرانیوالا گورنر کے پاس آتا جاتا ہے: رانا تنویر

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما رانا تنویر حسین نے دعویٰ کیا ہے کہ استعفوں کے آپشن پر ہر صورت عمل ہو گا۔ انہوں ںے کہا کہ جس نے مقدمہ درج کرایا ہے وہ گورنر پنجاب کے پاس بھی آتا جاتا رہتا ہے۔

غداری کے سرٹیفکٹ نہیں بانٹ رہے، حکومت مقدمہ درج کرنے والے کا پتہ لگائیگی: شبلی فراز

ہم نیوز کے پروگرام ’ پاکستان ٹو نائٹ‘ کے میزبان سید ثمر عباس کی جانب سے پوچھے جانے والے سوالات کے جوابات میں ن لیگی رہنما رانا تنویر حسین نے کہا کہ جس نے مقدمہ درج کرایا ہے وہ خود جرائم میں ملوث ہے۔

آرڈیننس کے ذریعے جزیروں کا الحاق: بلاول نے چیلنج کرنیکا اعلان کردیا

لیگی رہنما رانا تنویر حسین نے الزام عائد کیا کہ موجودہ حکومت نے پاکستان کو ڈبو دیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی نواز اعوان نے میزبان سید ثمر عباس کی جانب سے پوچھے جانے والے سوال کے جواب میں کہا کہ ہم کسی کو غدار قرار دینے کے لیے نہیں بیٹھے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم بھارتی اقدامات کی ہر سطح پر مذمت کرتے ہیں۔

حکومت غداری کا مقدمہ چلائے یا پھر معافی مانگے، شاہد خاقان عباسی

انہوں نے کہا کہ نوازشریف نے بے نظیربھٹوسے متعلق جو تقاریر کیں وہ سب کے سامنے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو وہ باتیں نہیں کرنی چاہئیں جوملکی مفاد میں نہ ہوں۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے بیانیے پر ہمیں سخت اعتراض ہے۔

پروگرام پاکستان ٹونائٹ میں پوچھے جانے والے سوال کے جواب میں علی نواز اعوان نے کہا کہ نواز شریف کی کرپشن سے متعلق خبریں پانامہ پیپرز میں آئیں۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو باہر گئے ہوئے گیارہ ماہ ہو گئے ہیں جب کہ وہ جب پاکستان میں تھے تو اس وقت روز پلیٹ لیٹس سے متعلق خبریں آتی تھیں۔

‘سندھ کے جزائر صوبائی حکومت کی ملکیت ہیں، صدارتی آرڈیننس غیر آئینی ہے’

ہم نیوز کے پروگرام پاکستان ٹو نائٹ میں شریک مہمان اور پی پی رہنما شہلا رضا نے میزبان سید ثمرعباس کی جانب سے پوچھے جانے والے سوال کے جواب میں کہا کہ طے کیا ہے کہ پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم پرجو فیصلے ہوں گے اس پر سب عمل کریں گے۔

جزائر سے متعلق حکومت سندھ کا این او سی: وفاقی وزیر نے شیئر کردیا

شہلا رضا نے کہا کہ پی ٹی آئی تو تبدیلی کا نعرہ لگا کر آئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ آئین میں لکھا ہے کہ آئی لینڈ صوبائی حکومت کی ملکیت ہے۔


متعلقہ خبریں