دنیا کی 10 فیصد آبادی کورونا سے متاثر ، عالمی ادارہ صحت نے خطرے کی گھنٹی بجا دی


جنیوا: عالمی ادارہ صحت نے بتایا ہے کہ دنیا کی دس فیصد آبادی عالمی وبا کورونا وائرس سے متاثر ہو چکی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن ایمرجنسی پروگرام کے سربراہ مائیکل ریان کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں تقریبا 10 میں سے ایک شخص کورونا وائرس میں مبتلا ہوسکتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ دنیا بھر میں کورونا کے مصدقہ کیسز کی تعداد ساڑھے 3 کروڑ ہو چکی ہے جبکہ 10 لاکھ سے زائد افراد وائرس کے ہاتھوں ہلاک ہو چکے ہیں۔ تاہم عالمی ادارہ صحت کے مطابق حقیقی تعداد اس کے 20 گنا سے بھی زیادہ ہے۔

امریکی صدر کورونا سے صحتیاب ہونے کے بعد گھر منتقل

جنیوا میں ڈبلیو ایچ او کے 34 رکنی ایگزیکٹو بورڈ کے خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ریان نے کہا کہ مختلف ممالک میں کورونا وائرس سے متعلق اعداد و شمار میں فرق ہو سکتا ہے لیکن اس تخمینے کا مطلب ہے کہ دنیا کی اکثریت خطرے میں ہے اور اب ہم ایک مشکل دور کی طرف جا رہے ہیں۔

یورپ میں اموات بڑھ رہی ہیں، دنیا کی اکثریتی آبادی کے وائرس سے متاثر ہونے کا خدشہ بڑھ چکا ہے۔

پیر کے روز جرمنی میں عالمی وبا سے متاثرہ افراد کی تعداد تین لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے جب کہ برطانیہ میں پانچ لاکھ اور اسپین میں آٹھ لاکھ سے افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں۔


متعلقہ خبریں