پاک بحریہ اور جاپانی میری ٹائم سیلف ڈیفنس فورس کے مابین مشترکہ بحری مشق


کراچی: پاک بحریہ اور جاپانی میری ٹائم سیلف ڈیفنس فورس کے مابین مشترکہ بحری مشق کا انعقاد ہوا ہے۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق بحری مشق میں پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس ذوالفقار اور جاپانی جہاز اونامی  نے شرکت کی۔

انہوں نے بتایا کہ یہ مشق سمندری تحفظ اور علاقائی امن و استحکام کے لئے پاک بحریہ کے عزم کی مظہر ہے۔

روس میں جاری ’کوہ قاف 2020‘ مشقیں اختتام پذیر

ان کا کہنا تھا کہ مشق کا مقصد دونوں ممالک کی بحری افواج کے مابین تعلقات اور آپریشنز کو مزید فروغ دینا ہے۔

خیال رہے کہ  پاک دوج کے دستے نے 21 ستمبر سے 26 ستمبر تک روس میں جاری رہنے والی ’’کوہ قاف 2020‘‘  جنگی مشقوں میں شرکت کی تھی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابقوالی مشقوں کی اختتامی تقریب میں وزیردفاع پرویزخٹک نے خصوصی شرکت کی اور ‏‏مشقوں کا معائنہ کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مشترکہ مشقوں میں پاکستان، روس، چین، ایران، میانمار، بیلا روس اور آرمینیا کے فوجی شریک ہوئے۔

پاک فوج کی روس میں جاری فوجی مشقوں کی افتتاحی تقریب میں شرکت

مشقوں میں شریک پاکستانی اورچینی دستوں نے وزیردفاع ‏‏ ‏پرویزخٹک سے خصوصی ملاقات بھی کی، پاک فوج کے چیف آف لاجسٹک سٹاف لیفٹیننٹ ‏‏جنرل اظہرصالح بھی وفد کا حصہ تھے۔


متعلقہ خبریں