بشیر میمن کے انکشافات پر وکلا سے مشورہ کر کے عدالت جاؤں گا، خواجہ آصف


اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیر خواجہ آصف نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے گرفتاریاں شکست کا اعتراف ہو گا۔

غداری کے سرٹیفکٹ نہیں بانٹ رہے، حکومت مقدمہ درج کرنے والے کا پتہ لگائیگی: شبلی فراز

ہم نیوز کے پروگرام ’بڑی بات‘ کے میزبان عادل شاہ زیب کی جانب سے پوچھے جانے والے سوالا ت کے جوابات میں انہوں ںے دعویٰ کیا کہ حکومت کا اختتام شروع ہو چکا ہے۔ انہوں ںے الزام عائد کیا کہ حکومت ایک وارداتی کے ذریعے ہمارے خلاف مقدمات بنا رہی ہے۔

سابق وزیر دفاع نے کہا کہ عمران خان کو اگر ایف آئی آر کا علم نہیں تو پھر ان کی دماغی صلاحیت پر بڑا سوالیہ نشان ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری ملازمین بھی حکومت کے خلاف احتجاج کررہے ہیں۔

ن لیگ کے مرکزی رہنما خواجہ آصف نے کہا کہ سب سے زیادہ کرپٹ آدمی اس وقت کابینہ میں بیٹھے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک چھت تلے اس سے زیادہ کرپٹ لوگ آپ کو کہیں نہیں ملیں گے۔

حکومت غداری کا مقدمہ چلائے یا پھر معافی مانگے، شاہد خاقان عباسی

ہم نیوز کے پروگرام بڑی بات میں سوال کا جواب دیتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ ہماری شناخت پاکستان ہے اور ہمیں کسی سے سرٹیفکٹ لینے کی ضرورت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ بشیر میمن کے انکشافات پر وکلا سے مشورہ کرکے عدالت جاؤں گا۔

ن لیگ کے مرکزی رہنما خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ حکومت کے ساتھ مفاہمت کی بات نہ کبھی شہبازشریف نے کی نہ ہی ہم نے کی۔

حکومت کے گھبرانے اور گھر جانے کا وقت ہو چکا ہے، مریم اورنگزیب

ایک سوال کے جواب میں خواجہ آصف نے کہا کہ نوازشریف کی طرف سے آصف زرداری یا پیپلزپارٹی سے متعلق بات کرنے سے منع کیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جب آصف زرداری یا پیپلزپارٹی سے متعلق بات کرنے کی اجازت ہو گی تو کھل کر بات کروں گا۔


متعلقہ خبریں