نواز شریف کو تین مرتبہ عوام نے عزت دی مگر انہیں راس نہیں آئی، اعظم سواتی


اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر نارکوٹکس کنٹرول اعظم سواتی نے کہا ہے کہ نوازشریف اور خاندان کے خلاف صرف ایک مقدمہ ہے کہ انہوں نے ملک کو لوٹا ہے۔

بشیر میمن کے انکشافات پر وکلا سے مشورہ کر کے عدالت جاؤں گا، خواجہ آصف

ہم نیوز کے پروگرام ’بڑی بات‘ میں میزبان عادل شاہ زیب کی جانب سے پوچھے جانے والے سوالات کے جوابات میں کہا کہ ان لوگوں نے اپنے ادوار میں اداروں کو تباہ کیا۔

اعظم سواتی نے کہا کہ عوام نے نواز شریف کو تین مرتبہ عزت دی لیکن انہیں عزت راس نہیں آئی۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف دھوکہ دے کر ملک سے باہر گئے ہیں۔

غداری کے سرٹیفکٹ نہیں بانٹ رہے، حکومت مقدمہ درج کرنے والے کا پتہ لگائیگی: شبلی فراز

پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیراعظم سواتی کا ایک سوال پر کہنا تھا کہ نوازشریف کی رپورٹوں سے متعلق اگر ہمارا بھی کوئی شامل تھا تواس نے بڑی غلطی کی ہے۔

ہم نیوز کے پروگرام بڑی بات میں گفتگو کرتے ہوئے اعظم سواتی نے دعویٰ کیا کہ بشیر میمن نے غلط بیانی کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بشیر میمن جب عہدے پر تھے تو اس وقت انکشافات کرتے۔

بغاوت کےمقدمے بنانا ہماری پالیسی نہیں ہے، فواد چودھری

پی ٹی آئی کے وفاقی وزیر برائے نار کوٹکس کنٹرول اعظم سواتی نے کہا کہ کابینہ کے اجلاس میں سے باہر جانے والی باتوں کا عمران خان نے کئی بارنوٹس بھی لیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کابینہ میں میری موجودگی میں کبھی خواجہ آصف کے خلاف مقدمہ چلانے کی بات نہیں ہوئی۔


متعلقہ خبریں