کورونا: امریکہ کی اعلیٰ فوجی قیادت قرنطینہ میں چلی گئی

کورونا: امریکہ کی اعلیٰ فوجی قیادت قرنطینہ میں چلی گئی

واشنگٹن: امریکہ کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل مارک ملی عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کا شکار ہونے کے بعد قرنطینہ میں چلے گئے ہیں۔

امریکی صدر کورونا سے صحتیاب ہونے کے بعد گھر منتقل

امریکہ کے نشریاتی ادارے کے مطابق وائس کمانڈر یو ایس کوسٹ گارڈ ایڈمرل چارلس رے میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی جس کے بعد امریکی فوج کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل مائیک ملی از خود قرنطینہ میں چلے گئے ہیں۔

کورونا وائرس: دنیا بھر میں 3 کروڑ 57 لاکھ سے زائد افراد متاثر

امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق ایڈمرل چارلس نے گزشتہ ہفتے سروس چیفس کے ساتھ میٹنگ میں شرکت کی تھی۔

نشریاتی ادارے کے مطابق جنرل مائیک ملی کے علاوہ دیگر کئی اور اعلیٰ امریکی فوجی عہدیداران بھی قرنطینہ میں چلے گئے ہیں۔

دنیا کی 10 فیصد آبادی کورونا سے متاثر ، عالمی ادارہ صحت نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق تمام فوجی عہدیداران قرنطینہ میں رہتے ہوئے اپنے فرائض منصبی سر انجام دیں گے۔


متعلقہ خبریں