مقبوضہ کشمیر، بھارتی فوج نے مزید 2 کشمیریوں کو شہید کر دیا

فوٹو: فائل


سرینگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران مزید 2 کشمیریوں کو شہید کر دیا۔

کشمیر میڈیا سروس (کے ایم ایس) کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں شہید ہونے والے دونوں افراد کا تعلق ضلع شوپیاں سے ہے جنہیں قابض فوج نے نام نہاد آپریشن کے دوران شہید کیا۔

بھارتی فوج کا مقبوضہ جموں و کشمیر کے مختلف علاقوں میں نام نہاد سرچ آپریشن وقفے وقفے سے جاری ہے اور اس دوران بے گناہ اور نہتے کشمیریوں کو شہید کر دیا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کررہا ہے، ترجمان دفتر خارجہ

بھارتی بربریت کے خلاف مقبوضہ کشمیر کے ضلع شوپیاں میں شہریوں کی جانب سے احتجاج بھی کیا گیا۔

گزشتہ ہفتے بھارتی فوج نے ایک بار پھر مقبوضہ کشمیر میں انسانیت سوز مظالم کا اعتراف کیا تھا۔ بھارتی فوج کے ترجمان کرنل راجیس کالیا نے تسلیم کیا کہ فوجیوں نے راجوڑی میں غیرقانونی طور پر طاقت کا بے جا استعمال کرتے ہوئے تین کشمیریوں کو ماورائے عدالت شہید کیا گیا۔


متعلقہ خبریں