نواز شریف کے وارنٹ، پاکستانی ہائی کمیشن کے افسران کا بیان جمع

نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس نامکمل ہونے کا انکشاف

فوٹو: فائل


اسلام آباد: سابق وزیر اعظم نواز شریف کے وارنٹس کی تعمیل سے متعلق پاکستانی ہائی کمیشن لندن کے افسران کا تحریری بیان سامنے آ گیا۔

فرسٹ سیکرٹری دلدار علی ابڑو نے اپنے تحریری بیان میں کہا کہ نواز شریف کے بیٹے کے سیکرٹری وقار احمد نے مجھے فون کیا تھا  اور کہا کہ وہ نواز شریف کے وارنٹ گرفتاری وصول کریں گے۔

دلدار علی ابڑو نے کہا کہ وقار احمد کے مطابق وہ نواز شریف کی پارک لین رہائش گاہ پر وارنٹس وصول کریں گے اور پھر ہائی کمیشن نے نواز شریف کے وارنٹس اس پتہ پر تعمیل کرانے کی اجازت دی۔

انہوں نے کہا کہ وقار کے ساتھ اتفاق ہوا کہ وہ 23 ستمبر کو دن 11 بجے وارنٹس وصول کریں گے اور وقار کو بتایا کہ قونصلر اتاشی راؤ عبدالحنان وارنٹس کی تعمیل کے لیے آئیں گے لیکن پھر برطانوی وقت کے مطابق 10 بج کر 20 منٹ پر وقار نے کال کر کے وارنٹس وصولی سے معذرت کر لی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: نواز شریف پرمقدمے کا مدعی کرمنل ریکارڈ یافتہ نکلا

راؤ عبدالحنان کے مطابق نواز شریف کی رہائش گاہ پر 17 ستمبر کو شام 6 بج کر 35 منٹ پر وارنٹس کی تعمیل کے لیے گیا تھا لیکن نواز شریف کے ذاتی ملازم محمد یعقوب نے وارنٹ گرفتاری وصول کرنے سے انکار کیا۔

یہ بھی پڑھیں: نواز شریف کو تین مرتبہ عوام نے عزت دی مگر انہیں راس نہیں آئی، اعظم سواتی

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے وارنٹ گرفتاری کی  بذریعہ ملاقات تعمیل نہیں ہو سکی۔


متعلقہ خبریں