موسمی بیماریوں سے متعلق قومی ادارہ صحت کا انتباہی مراسلہ

کالی کھانسی

قومی ادارہ صحت نے کالی کھانسی کے پھیلاؤ کے خدشات ظاہر کر دیئے


اسلام آباد: قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) اسلام آباد نے موسمی بیماریوں سے آگاہی کے حوالے سے اپنا 49واں سہہ ماہی انتباہی مراسلہ (Seasonal Awareness Alert Letter)  جاری کر دیا ہے، جس میں موسم سرما میں ہونے والی متوقع وبائی امراض سے متعلق متنبہ کیا گیا ہے۔

این آئی ایچ کی جانب سے جاری مراسلے کو شائع کرنے کا اصل مقصد وبائی امراض پھیلنے سے قبل وفاقی، صوبائی اور ضلعی محکمہ صحت کے حکام اور ماہرین کو خبردار کرنا اورامراض پھیلنے کی صورت میں بروقت نمٹنے کے لیے سہولت فراہم کرنا ہے تاکہ ان امراض سے ہونے والی اموات میں کمی کی جاسکے۔

مزید پڑھیں: موسمی بیماریوں سے متعلق قومی ادارہ صحت کا انتباہی مراسلہ

قومی ادارہ صحت نے اس رسالہ کے ذریعے مطلع کیا ہے کہ وبائی امراض کا براہ راست تعلق موسم سے ہے۔ اس میں کووڈ-19، کانگو بخار، ڈینگی بخار، خناق، کالی کھانسی، پولیو، موسمی فلو اور ٹائیفائیڈ کے بارے میں صحت کے حکام اور متعلقہ اداروں کواحتیاطی اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ بین الاقوامی طور پر صحت عامہ کو لا حق خطرات جیسے ایبولا کے حوالے سے بھی اس مراسلے میں آگاہی دی گئی ہے۔

قومی ادارہ صحت نے اس مراسلے کے ذریعے صحت عامہ سے متعلقہ اداروں کو موسمی خطرات پر مسلسل نظر رکھنے اور تمام ممکنہ اقدامات لینے کی نصیحت بھی کی ہے۔

اس مراسلے میں COVID-19 کی وبائی صورتحال کے تناظرمیں اس کی روک تھام اور کنٹرول کو تفصیل سے بیان کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ قومی ادارہ صحت، اسلام آباد کے تمام تعلیمی اداروں اور سول گورنمنٹ کے اداروں میں کووڈ کی ٹیسٹنگ اور اسکی روک تھام کے لئے آگاہی فراہم کرنے کی سہولیات بھی فراہم کررہا ہے۔
یہ مراسلہ قومی ادارہ صحت کی ویب سائٹ  www.nih.org.pk پر بھی دستیاب ہے۔


متعلقہ خبریں