ای سی سی اجلاس: صارفین کی ضروریات کیلئے آر ایل این جی فراہمی کی منظوری


اسلام آباد: اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے ایس این جی پی ایل کو گھریلو اور کمرشل صارفین کی موسم سرما کی ضروریات کے لیے آرایل این جی فراہمی کی منظوری دے دی۔

مشیرخزانہ ڈاکٹر حفیظ شیخ کی زیرصدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی اجلاس کا ہوا ہے جس میں ایس این جی پی ایل کو گزشتہ ریونیو شارٹ فال کی ریکوری کی بھی منظوری دی گئی ہے۔

اس ضمن میں جاری اعلامیے کے مطابق روس سے درآمدی گندم کی قیمت پر بات چیت کے لیے سیکریٹری خزانہ کی سربراہی میں 3 رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔

ای سی سی اجلاس: ا سٹیل ملز ملازمین کیلئے 3.8 ارب روپے منظور

روس سے درآمدی 3 لاکھ 30 ہزار ٹن گندم ٹی سی پی پنجاب اور کے پی کو مساوی بنیاد پر تقسیم کی جائے گی۔

اعلامیے کے مطابق ای سی سی اجلاس میں منگریو سے 8 ایم ایم سی ایف ڈی اور مٹھری گیس فیلڈ سے 4 ایم ایم سی ایف ڈی قدرتی گیس سوئی سدرن کو دینےکی منظوری دی گئی ہے۔

اس کے علاوہ ای سی سی اجلاس میں اوگرا کو آر ایل این جی پر نئے سی این جی اسٹیشنزکو لائسنس جاری کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔

نئے سی این جی اسٹیشنز قائم کرنے پر2007 میں پابندی عائد کی گئی تھی جنہیں اب صرف درآمدی ایل این جی پر چلانے کے لیےلائسنس جاری کیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں