سزا یافتہ شخص تقریر کرکے ملک کی تقدیر بدلنے کی بات کر رہا ہے،راجہ بشارت

راجہ بشارت

زیر گردش ویڈیو پر راجہ بشارت نے خاموشی توڑ دی


لاہور: پنجاب کے وزیر قانون راجہ بشارت نے کہا ہے کہ سزا یافتہ شخص تقریر کرکے ملک کی تقدیر بدلنے کی بات کررہا ہے۔ انہوں ںے دعویٰ کیا کہ پنجاب کے لوگ ان کے بہکاوے میں آکر باہر نہیں نکلیں گے۔

پنجاب: پولیس مقابلوں میں100فیصد اضافہ

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے کہا کہ ہم حکومت میں لوگوں کے مسائل حل کرنے کے لیے بیٹھے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اورپارٹی کارکنان مل کرعوام کی خدمت کریں گے۔

صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت نے کہا کہ کارکنان اپنے مسائل حکومت کے پاس لے کر آئیں، ہم انہیں حل کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارے کارکنان عمران خان کے ویژن کے مطابق کام کرتے ہیں۔

اداروں کیخلاف بولنے والے ملک و قوم سے مخلص نہیں ہو سکتے، وزیر اعلیٰ پنجاب

ہم نیوز کے مطابق پنجاب کے وزیر قانون راجہ بشارت نے کہا کہ کارکنان کے لیے حکومت پنجاب کے دروازے کھلے ہوئے ہیں۔


متعلقہ خبریں