پشاور: اسلامیہ کالج یونیورسٹی مالی بحران سے دوچار، انٹرنیٹ سروس بند

پشاور: اسلامیہ کالج یونیورسٹی مالی بحران سے دوچار، انٹرنیٹ سروس بند

پشاور: اسلامیہ کالج یونیورسٹی پشاورشدید مالی بحران کا شکار ہو گئی ہے۔ مالی بحران کا اندازہ اس بات سے بخوبی لگایا جا سکتا ہے کہ فنڈز کی عدم دستیابی کے سبب انٹرنیٹ کے بل کی عدم ادائیگی کے باعث سروس کی فراہمی بند کردی گئی ہے۔

تعلیمی شعبے کیلیے بری خبر: جامعات فیسوں میں اضافہ کرینگی؟

ہم نیوز کے مطابق یونیورسٹی کے ذمہ واجب الادا رقم چار کروڑ روپے سے زائد ہے جو گزشتہ 9 ماہ کے دوران ادا نہیں کی گئی ہے۔

خیبر پختونخوا: کالجز میں بی اے ،بی ایس سی پروگرام ختم کر دیا گیا

اس ضمن میں ذمہ دار ذرائع نے ہم نیوز کو بتایا ہے کہ انٹرنیٹ سروس کی بندش سے یونیورسٹی میں تحقیق کاعمل بند ہو گیا ہے۔

ذمہ دار ذرائع کے مطابق اعلیٰ تعلیم  حاصل کرنے والے ایم فل اور پی ایچ ڈی اسکالرزکا تحقیقی کام شدید متاثر ہو رہا ہے۔

بجٹ میں 450 ارب روپے کا ان ڈائریکٹ ٹیکس لگایا گیا ہے، نفیسہ شاہ

ہم نیوز کے مطابق ڈاکٹر محمد ابرار کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے یونیورسٹی مالی بحران سے دو چار ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہایئر ایجوکیشن کمیشن کے ساتھ انٹرنیٹ بل کی ادائیگی سے متعلق بات چیت کی گئی ہے۔


متعلقہ خبریں