ہمارے اپنوں اور جوانوں کی قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جائیں گی، آرمی چیف


راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ہمارے اپنوں اور جوانوں کی قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جائیں گی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے اہلیہ کے ہمراہ شہید کرنل مجیب الرحمان کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور شہید کےایصال ثواب کےلیے فاتحہ خوانی کی۔

آرمی چیف نے کہا کہ امن واستحکام کےحصول تک دہشتگردی کےخلاف جنگ جاری رہے گی۔

خیال رہے کہ کرنل مجیب الرحمان ٹانک میں خفیہ معلومات پرسیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں شہید ہوئے تھے۔

ہم آج بھی دشمن کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہیں، آرمی چیف

یاد رہے کہ 25 ستمبر کو آرمی چیف شہید لیفٹیننٹ ناصر حسین خالد سلہری کے گھر گئے تھے جہاں انہوں نے شہید لیفٹیننٹ کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے شہید کی بہادری کو خراج عقیدت پیش کیا۔

آرمی چیف نے شہید کےاہل خانہ کے عزم اور حوصلے کی بھی تعریف کی اور کہا کہ  دلیرافسرنےمادروطن کےدفاع کےلیےجان قربان کی۔

انہوں نے کہا کہ متحد اور ہیروز کی قدر کرنے والی قوم کے عزم کو کوئی خطرہ نقصان نہیں پہنچا سکتا۔

خیال رہے کہ لیفٹیننٹ ناصر حسین خالد شمالی وزیرستان میں بارودی سرنگ دھماکےمیں شہید ہوئے تھے۔ ان کی عمر 23 برس اور تعلق مظفرآباد سے تھا۔


متعلقہ خبریں