پاک فضائیہ کے لڑاکا طیاروں کی لاہور اسلام آباد موٹروے پر لینڈنگ کی مشق


اسلام آباد: پاک فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے آج لاہور اسلام آباد موٹروے پر لینڈنگ کی مشق کی ہے۔

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق وزیر مواصلات و پوسٹل سروسز مراد سعید مہمان خصوصی تھے، ایئروائس مارشل ظفراسلم ایئر آفیسر کمانڈنگ، سنٹرل ایئر کمانڈ نے وفاقی وزیر کا استقبال کیا۔

انہوں نے بتایا کہ پاک فضائیہ کے لڑاکا اور تربیتی طیاروں نے مشق میں حصہ لیا جس کا مقصد پاک فضائیہ کے ہوابازوں کو ملکی سڑکوں کو بطور رن وے استعمال کرنے کی تربیت فراہم کرنا تھا۔

پاک فضائیہ کسی بھی خطرے سے نمٹنے کے لیے تیار ہے، ایئر چیف مارشل

اس موقع پر مراد سعید نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پاک فضائیہ پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی بنا پر قابل قدر ہے، قوم کے لیے سرمایہ افتخار ہے۔

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق پاک فضائیہ باقاعدگی سے موٹروے لینڈنگ کی مشقوں کا انعقاد کرتی رہتی ہے۔

یاد رہے کہ 13 اگست کو ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان نے ایک آپریشنل ائیر بیس کا دورہ کیا جہاں انہوں نے جے ایف سترہ بی طیارے میں آپریشنل ٹریننگ مشن میں بھی حصہ لیا۔

اس موقع پر ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان نے کہا کہ پاک فضائیہ کسی بھی خطرے سے نمٹنے کے لیے تیار ہے۔

انہوں  نے کہا کہ جے ایف سیونٹین ڈوئل سیٹ اور بلاک تھری پاک فضائیہ کے لیے معاون ثابت ہو گی جبکہ پاک فضائیہ کا ہر فرد ہمارے بہادر سپوتوں کی وراثت کا امین ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آرمی چیف کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس: ملکی سلامتی، اسٹریٹیجک امور پر تبادلہ خیال

ان کا کہنا تھا کہ پاک فضائیہ دشمن کی جانب سے اسلحے کے ذخائر اکٹھا کرنے سے کبھی مرعوب نہیں ہو گی جبکہ پاک فضائیہ، بری اور بحری افواج کے شانہ بشانہ کسی بھی خطرے سے نمٹنے کے لیے تیار ہے۔


متعلقہ خبریں