اپوزیشن کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کی آواز بنے اور ساتھ دے، نثار کھوڑو

آصف زرداری نے سیاسی ورکر کی حیثیت سے کہا اسے اتارو، مجھ سے  بات کرو: نثار کھوڑو

کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے کہا ہے کہ ایسے وقت میں جب کہ حکومت ناکام ہوگئی ہے تو اپوزیشن کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کی آوازبن کر ان کا ساتھ دے۔ انہوں ںے کہا کہ دو سال بہت ہوتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ دو سال میں اندھیرا ہی اندھیرا دکھائی دے رہا ہے۔

پی پی سندھ کو پہلے ہی تقسیم کرچکی، اعلان کرنا باقی ہے۔ خالد مقبول

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے یہ بات وزیراعلیٰ ہاؤس میں منعقدہ پارٹی کے اجلاس سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے کہی۔

اجلاس میں پی پی سندھ کے جنرل سیکریٹری وقار مہدی، منظور وسان، عاجز دھامرا، ناصر شاہ اور سعید غنی سمیت دیگر نے شرکت کی۔

مہاجروں کی تین نسلیں تباہ کرنیوالو سن لو! لسانیت نہیں چلے گی، نثار کھوڑو

پی پی سندھ کے صدر نثار کھوڑو کی زیرصدارت منعقدہ اجلاس میں شرکا نے سانحہ کارساز کے شہدا کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ شہدا کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

سابق صوبائی وزیر نثار کھوڑو نے صدارتی خطاب میں کہا کہ بیروزگاری، غربت اور مہنگائی نے عوام کو ازحد پریشان کررکھا ہے۔

انہوں ںے کہا کہ ہم نے قربانیاں دے کر عوام کا ساتھ دیا ہے اور آئندہ بھی دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی جانب سے پورے ملک میں جلسے منعقد کیے جائیں گے۔

پی ڈی ایم کٹھ پتلی سرکار کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگی، بلاول

ہم نیوز کے مطابق پی پی سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے کہا کہ وزیراعظم نے اے پی سی کے بعد غداری کا لفظ سب سے زیادہ استعمال کیا ہے۔ انہوں ںے کہا کہ فواد چودھری کہتے ہیں کہ وزیراعظم کی زبان پھسل جاتی ہے۔


متعلقہ خبریں