اسلام آباد کی یونیورسٹی میں کورونا کیسز، ایک ڈیپارٹمنٹ اور ہاسٹل سیل

سیف سٹی کے دعوے دھرے رہ گئے: شہری کے 50 لاکھ روپے لٹ گئے

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی یونیورسٹی میں کورونا کے چار کیسز سامنے آنے پر ایک ڈیپارٹمنٹ اور ہاسٹل کو سیل کر دیا گیا ہے۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نے یونیورسٹی کے ایک ڈیپارٹمنٹ اور ہاسٹل کو سیل کرنے کا مراسلہ جاری کر دیا ہے۔

دوسری جانب اسلام آباد کالج فار گرلز ایف سکس ٹو میں کورونا کے تین کیس رپورٹ ہوئے جب کہ آئی ایٹ فور میں قائم نجی اسکول میں کورونا کے تین کیس سامنے آئے ہیں۔

اس کے علاوہ اسلام آباد کے سیکٹر ایف سکس میں گرلز کالج اور آئی ایٹ میں پرائیویٹ اسکول کو بھی سیل کر دیا گیا۔

خیال رہے کہ آج خیبر پختونخوا کے ضلع صوابی کے گجو خان میڈیکل کالج کو بھی عالمی وبا کورونا وائرس کے کیسز سامنے آنے کے بعد بند کردیا گیا ہے۔

مراسلے کے مطابق گجو خان میڈیکل کالج میں ایم بی بی ایس کے پانچ طلباء کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آ یا ہے جس کے بعد کالج کے ہاسٹلز کو اکتیس اکتوبر تک بند کر دیا گیا ہے جب کہ تمام مڈٹرم امتحانات بھی ملتوی کر دئیے گئے ہیں۔

نوٹیفیکشن میں کہا گیا ہے کہ تمام طلباء کے کورسز مکمل ہو چکے ہیں اب امتحانات کی تیاری کریں تمام سٹاف معمول کے مطابق اپنی اپنی ڈیوٹیاں سر انجام دیں گے۔

فرسٹ اور سیکنڈ ایئر کے طلباء کے لئے ہاسٹل یکم نومبر سے جبکہ تھرڈ اور فورتھ ایئر ٹرم کے امتحانات کے لئے ہاسٹل یکم دسمبر سے کھلیں گے۔جن طلبا کے کیسز مثبت آئے ہیں وہ قرنطینہ میں رہنے سے متعلق تحریری بیان حلفی جمع کرائیں گے۔

پاکستان میں کورونا وائرس سےمزید12 اموات

یاد رہے کہ دو روز قبل خیبرمیڈیکل کالج پشاور میں عالمی وبا کورونا وائرس کے کیسز سامنے آنے کے بعد کالج کو 2 ہفتوں کے لیے بند کر دیا گیا تھا۔

ذرائع کے مطابق کالج انتظامیہ کا کہنا تھا کہ محکمہ صحت کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے کالج بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل خیبر میڈیکل کالج پشاور کے گرلز ہاسٹل میں 4 طالبات میں کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد ہاسٹل بند کردیا گیا تھا۔

ترجمان کے مطابق میڈیکل کالج کی طالبات کو قرنطینہ کردیا گیا ہے جب کہ گرلز ہاسٹل کو 2 ہفتوں کے لیے بند کردیا گیا۔

کے ٹی ایچ ترجمان نے مزید کہا کہ ہاسٹل میں رہائش پذیر تمام طالب علموں کا اسکریننگ ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں