ابوظہبی میں مقیم پاکستانی راتوں رات کروڑ پتی بن گیا

ابوظہبی میں مقیم پاکستانی راتوں رات کروڑ پتی بن گیا

دبئی: متحدہ عرب امارات کے شہر ابوظہبی میں مقیم پاکستانی کے نام قرعہ اندازی میں انعام نکل آیا اور وہ راتوں رات کروڑ پتی بن گیا۔

گلف نیوز کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی شہری محمد حسن نے قرعہ اندازی میں دس لاکھ ڈالرز جیت لیے جو پاکستانی کرنسی میں انعام کی مالیت سولہ کروڑ چالیس لاکھ روپے سے زائد بنتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق اڑتالیس سالہ محمد حسن نے یہ رقم دبئی میں ایک انعامی سکیم  میں جیتی۔  ’دبئی ڈیوٹی فری ملینیئم میلین ایئر اینڈ فائنسٹ سرپرائز ڈرا‘ کی تقریب بین الاقوامی ہوائی اڈے کے ہال میں ہوئی۔ جس میں محمد حسن لاکھوں ڈالر کے مالک بنے۔

رپورٹ کے مطابق پاکستانی شہری نے 7 اکتوبر 2020 اور دوسری بار 10 ستمبر کو لاٹری خریدی تھی۔ محمد حسن کا کہنا ہے کہ اپنے بچوں کی تعلیم و تربیت پر رقم خرچ کرنا ان کی پہلی ترجیح ہو گی۔

مزید پڑھیں: چاند کیلئے کمپیکٹ ٹوائلٹ ڈیزائن کریں اور انعام پائیں

محمد حسن ابوظہبی میں ایک پراپرٹی مینیجمنٹ کمپنی کے مالک ہیں، وہ اپنی بیوی اور 7 بچوں کے ساتھ متحدہ عرب امارات میں ہی مقیم ہیں۔

خیال رہے کہ اپریل میں رائن ہوئل نامی برطانوی شہری نے پیٹرول پمپ سے خریدے گئے لاٹری ٹکٹ سے کروڑوں پاؤنڈ کی خطیر رقم اپنے نام کر لی تھی۔

38 سالہ برطانوی شہری لاک ڈاؤن کے دوران لاٹری ٹکٹ سے 5 کروڑ 80 لاکھ پاؤنڈ کی رقم جیت کر کروڑ پتی بن گیا۔

رائن کے مطابق کمپنی کی جانب سے ای میل موصول ہونے پر جب اکاؤنٹ چیک کیا تو انکشاف ہوا کہ وہ کروڑ پتی بن چکے ہیں۔

انہوں نے بتایا تھا کہ جیت کا جشن اہل خانہ کے ساتھ منانے کے لیے وہ فورا اپنے والدین کے پاس گئے۔ رائن نے بتایا کہ ان کے والدین ابھی تک ملازمت کررہے تھے لیکن اب وہ انہیں کام نہیں کرنے دیں گے۔

رائن نے بتایا تھا کہ انہیں یقین نہیں آرہا تھا کہ وہ 5 کروڑ 80لاکھ پاؤنڈ جیت چکے ہیں۔

رائن نے برطانوی آن لائن میگزین دی سن کو بتایا تھا کہ اس کے والدین نے ایک اور ویب سائٹ پر لاٹری نمبر کی تصدیق کی جس کے بعد مجھے یقین ہوا کہ میں لاٹری میں کروڑو روپے جیت چکا ہوں۔


متعلقہ خبریں