جہانگیر ترین کو آناچاہیے،ن لیگ حسن اورحسین کو آنے کا کہہ دے: صداقت عباسی

جہانگیر ترین کو آناچاہیے،ن لیگ حسن اورحسین کو آنے کا کہہ دے: صداقت عباسی

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی صداقت علی عباسی نے کہا ہے کہ جہانگیر ترین کو بھی آنا چاہیے لیکن ن لیگ والے حسن اورحسین کو بھی آنے کا کہہ دیں۔

عوام دشمن حکومت سے نجات ملک و قوم کے لیے بڑا ریلیف ہوگا، مریم نواز

ہم نیوز کے پروگرام ’پاکستان ٹونائٹ‘ میں میزبان سید ثمر عباس کی جانب سے پوچھے جانے والے سوالات کے جوابات میں انہوں نے کہا کہ محمد زبیراورعطا اللہ تارڑ نے اچھا کیا کہ خود کو قانون کے سامنے پیش کیا۔

پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی صداقت علی عباسی کا کہنا تھا کہ امید ہے کہ اسحاق ڈار سمیت دیگر لوگ بھی جلد آکر عدالتوں میں پیش ہوں گے۔

انہوں نے واضح طور پر کہا کہ جس نے بھی مقدمہ درج کرایا ہے وہ پی ٹی آئی کی نمائندگی نہیں کر رہا ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ پی پی اور پی ایم ایل (ن) کرپشن کی وجہ سے ایک ساتھ ہیں۔

ہم نیوز کے پروگرام پاکستان ٹونائٹ میں شریک دوسری مہمان اور پی پی سے تعلق رکھنے والی سینیٹر روبینہ خالد نے کہا کہ عوام حکومتی بیانیے کو قبول کرنے کے لیے تیار نہیں ہیں۔

بغاوت کا مقدمہ، ہمیں گرفتار کریں یا مقدمہ خارج کریں، محمد زبیر

انہوں نے کہا کہ بغاوت اورغداری کا مقدمہ بہت سنجیدہ معاملہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی توجہ اصل ایشوز سے ہٹانے کے لیے روز نئے ڈرامے کیے جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج 20 کلو آٹے کا تھیلا 1500 روپے کا مل رہا ہے۔

سینیٹر روبینہ خالد کا کہنا تھا کہ  وزیراعظم عمران خان کو مقدمے کےاندراج پرمعافی مانگنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب محب وطن ہیں اور ہمیں کسی سے بھی حب الوطنی کا سرٹیفکٹ لینے کی ضرورت نہیں ہے۔

استعفے دینا آسان کام نہیں،حکومت بلیک میلنگ میں نہیں آئے گی: شبلی فراز

ہم نیوز کے پروگرام پاکستان ٹونائٹ کی شریک مہمان اور ن لیگ کی رہنما مائزہ حمید نے میزبان سید ثمر عباس کی جانب سے پوچھے جانے والے سوالات کے جوابات میں کہا کہ جس نے مقدمہ درج کرایا ہے اس کے متعلق سب کو علم ہے کہ وہ کس پارٹی کا ہے؟ انہوں نے واضح طور پر کہا کہ ہم مقدمات سے نہیں ڈرتے ہیں۔


متعلقہ خبریں