بھارت میں پریس آزاد ہو تو بی جے پی کی حکومت ختم ہوجائے گی، راہول گاندھی


بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس کے رہنما راہول گاندھی نے دعویٰ کیا کہ اگر بھارت میں پریس اور ادارے آزاد ہوں تو بی جے پی کی حکومت ختم ہوجائے گی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اپوزیشن جماعت کے رہنما کا کہنا تھا کہ عوامی آواز کو تحفظ دینے والے انتظامی ڈھانچے پر بی جے پی کا قبضہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ انتظام مودی حکومت کی گرفت میں ہو تو اپوزیشن پر بے بس ہونے کا الزام جائز نہیں ہے۔

راہول گاندھی نے ایک مرتبہ پھر فرانس سے رافیل طیاروں کی مودی کی ڈیل کو اٹھایا۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر انہیں پریس اور ادارے آزاد ملیں تو رافیل ڈیل کے واضح ثبوت دے سکتے ہیں۔

مودی کے کشمیر پر فیصلہ کے سنگین نتائج برآمد ہونگے، راہول گاندھی

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتےاتر پردیش کی پولیس نے کانگریس رہنما راہول گاندھی کو حراست میں لے لیا تھا۔

راہول گاندھی ہتھراس میں اجتماعی زیادتی کا نشانہ بننے والی لڑکی کے اہلخانہ سے ملنے جارہے تھے۔

خیال رہے کہ بھارت میں انتہا پسند ہندوؤں کے ہاتھوں اجتماعی زیادتی کا شکار دلت لڑکی دو روز قبل اسپتال میں دم توڑ گئی تھی۔

19 سالہ لڑکی کو دارالحکومت سے 62 کلومیٹر دور ضلع ہتھراس میں چودہ ستمبر کو زیادتی اور تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا، اجتماعی زیادتی کا نشانہ بننے والی دلت لڑکی دہلی اسپتال میں موت کی وادی میں جا سوئی۔

لڑکی کی زبان کاٹ دی گئی تھی جب کہ اس کی ریڑھ کی ہڈی بھی ٹوٹی ہوئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: ایل او سی: بھارتی فوج کی جارحیت سے 15 سالہ نوجوان اور سپاہی شہید

لڑکی کی موت سے بھارت میں غم وغصے کی لہر دوڑگئی اور عوام نے مودی سرکار سے لواحقین کو انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔


متعلقہ خبریں