زمبابوے سیریز میں کوشش ہو گی بہترین کھلاڑیوں کو موقع دیں، بابر اعظم

فائل فوٹو


لاہور: قومی ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان بابراعظم زمبابوے کے خلاف سیریز میں اچھی ٹیم میدان میں اتارنے کیلیے پرعزم ہیں۔ 

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیریز میں کوشش ہو گی بہترین کھلاڑیوں کو موقع دیں اور اسے اپنے نام کریں۔

بابر اعظم نے کہا کہ زمبابوے کے ساتھ سیریز سے نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے لیے اچھی تیاری ہو جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی اور اس کے بعد کاونٹی کرکٹ کھیلنے کے باعث میں طویل عرصے سے ڈومیسٹک کرکٹ سے دور رہا ہوں اور اپنے ساتھی کرکٹرز سے بھی ملاقات نہیں ہو سکی۔

انگلش ویٹالٹی ٹی ٹوئنٹی: بابر اعظم نے گلیمورگن کے خلاف شاندار سنچری بنا ڈالی

ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ راولپنڈی میں سنٹرل پنجاب کے اسکواڈ کو جوائن کرنے پر بہت پر خوش ہوں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ سال سنٹرل پنجاب کی باؤلنگ کمزور تھی جس کی وجہ سے ٹیم اچھی کارکردگی نہیں دکھا سکی مگر اس مرتبہ ہم ٹورنامنٹ میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

بابر اعظم نے کہا کہ ہماری بیٹنگ خاصی مضبوط ہے، رواں سال غلطیوں کو دہرانے کی بجائے بہتر نتائج دینے کی کوشش کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ جس سے ہمارے کھلاڑیوں کو صلاحیتیں نکھارنے کے ساتھ ساتھ ان حالات میں روزگار کے مواقع میسر آئیں گے۔


متعلقہ خبریں