کراچی: غیر معیاری پانی فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن

کراچی: غیر معیاری پانی فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن

کراچی: شہر قائد میں بنا لائسنس اورغیر معیاری پانی فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کردیا گیا ہے۔

غیرمعیاری پانی فروخت کرنے والی 13 کمپنیوں پر پابندی

ہم نیوز کے مطابق کراچی میں گندگی، لائسنس کی عدم فراہمی اورواٹر ٹیسٹنگ کا باقاعدہ و باضابطہ نظام نہ رکھنے والے پلانٹس کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے مجوزہ اتھارٹی نے 38 واٹر پلانٹس سیل کردیے ہیں۔

اس ضمن میں ذمہ دار ذرائع نے ہم نیوز کو بتایا ہے کہ سندھ فوڈ اتھارٹی کی مختلف ٹیموں نے شہر کے مختلف علاقوں کے دورے کے دوران پانی کی بوتلیں فروخت کرنے والے پلانٹس کے دورے کیے تو غیرمعیاری پلانٹس کے خلاف فوری طور پر کارروائی عمل میں لائی گئی۔

ایک پیسے کا پانی 92 روپے لیٹر میں بیچنے کی اجازت نہیں، چیف جسٹس

ہم نیوز کے مطابق مختلف واٹر پلانٹس سے حاصل کیے جانے والے پانی کے نمونوں کو بھی ٹیسٹنگ کے لیے لیبارٹریوں کو ارسال کردیا گیا ہے۔

مضرصحت پانی، نیسلے کا پانچ سالہ ریکارڈ طلب

ذمہ دار ذرائع کے مطابق بھیجے جانے والے پانی کے نمونوں کی رپورٹس آنے کے بعد مزید کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔


متعلقہ خبریں