پاکستان میں کورونا وائرس کے583نئےکیسز رپورٹ



اسلام آباد: پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس کے مزید 583 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور مجموعی تعداد3 لاکھ16 ہزار934 ہوگئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کمانڈ سینٹر کی جانب سے جاری کیے گئے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا سے9 افراد جاں بحق ہوئے اور مرنے والوں کی مجموعی تعداد 6ہزار544 ہوگئی ہے۔

تاحال3لاکھ 2 ہزار375 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں اورکورونا کے زیرعلاج مریضوں کی تعداد 8ہزار15 رہ گئی ہے۔

اسلام آباد میں کورونا کیسز کی تعداد 17 ہزار9ہو گئی ہے۔ پنجاب ایک لاکھ272، سندھ میں ایک لاکھ 39 ہزار 195، خیبرپختونخوا میں38 ہزار175، بلوچستان میں 15 ہزار460، گلگت بلتستان میں 3 ہزار 886 اور آزاد کشمیر میں 2 ہزار 937 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
کورونا وائرس کے باعث پنجاب میں 2 ہزار 247 اور سندھ میں 2 ہزار 534 اموات ہو چکی ہیں جبکہ خیبر پختونخوا میں اموات کی تعداد ایک ہزار 263، اسلام آباد میں 187، بلوچستان میں 146، ‏گلگت بلتستان میں 89 اور آزاد کشمیر میں 77 ہو گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پنجاب میں کورونا مریضوں اور اموات کی شرح میں اضافے کا انکشاف
پاکستان کے 735 اسپتالوں میں کورونا مریضوں کےلیے سہولیات ہیں اور اسپتالوں میں کورونا کے مریضوں کیلئے وینٹی لیٹرزکی تعدادایک ہزار920 ہے۔

ملک میں 132 ٹیسٹنگ لیبارٹریز کام کر رہی ہیں اور متعدد شہروں میں ٹریس، ٹیسٹ اورقرنطینہ حکمت عملی موثر طریقے سے کام رہی ہے۔

حکومت کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کا گراف مسلسل نیچے آرہا ہے لیکن خطرہ ابھی ٹلا نہیں ہے۔ جون کو سب سے زیادہ ایک سو تریپن اموات رپورٹ ہوئیں لیکن اب کورونا کا گراف تیزی سے نیچے آ رہا ہے۔

پاکستان میں کورونا کا پہلا کیس 26 فروری کو رجسٹرڈ ہوا اور ایک ہزاراموات 21 مئی تک ہوئیں۔ وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کیسز میں اضافے کی رفتار کافی سست ہوچکی ہے لیکن پھر بھی احتیاط کی ضرورت ہے۔


متعلقہ خبریں