کورونا وائرس: دنیا میں 3 کروڑ 64 لاکھ 35 ہزار سے زائد افراد متاثر

کورونا وائرس، برطانیہ کا بھارت کو ریڈ لسٹ سےنکالنے کا اعلان

عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب  دنیا میں 10 لاکھ 61 ہزار 217 افراد ہلاک اور 3 کروڑ 64 لاکھ 35 ہزار 590 متاثر ہوچکے ہیں۔

کورونا سے صحتیاب افراد کی تعداد 2 کروڑ 74 لاکھ 36 ہزار 244 ہوگئی ہے اور 79 لاکھ 38 ہزار 129 ایکٹیو کیسزہیں۔

امریکہ کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے ممالک میں پہلے نمبر پر ہے جہاں 2 لاکھ 16 ہزار 784 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں اور77 لاکھ 76 ہزار 224 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی۔

بھارت کورونا کیسز کے اعتبار سے دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے جہاں68 لاکھ 35 ہزار افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ایک لاکھ 5 ہزار 554 اموات ہوئی ہیں۔

برازیل کورونا سے متاثرہونے والے ممالک میں تیسرے نمبر پر ہے جہاں50 لاکھ 2 ہزار 357 افراد متاثر ہوئے اور ایک لاکھ 48 ہزار304 اموات ہوئی ہیں۔

روس میں 12 لاکھ 60 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد 22 ہزار 56 ہو گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ڈبلیو ایچ او کے زیر نگرانی9کورونا ویکسینز پر کام جاری

کولمبیا کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے ممالک میں پانچویں نمبر پر ہے جہاں 27 ہزار180 اموات ہوئی ہیں جبکہ 8 لاکھ 77 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

پیرو میں بھی 8 لاکھ 35 ہزار سے زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں جبکہ 33 ہزار9 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ اسپین میں 8 لاکھ 72 ہزارسے زائد افراد متاثر ہیں اور 32 ہزار562 اموات ہوئی ہیں۔

کورونا سے پہلی ہلاکت 11 جنوری2020 میں چین میں رپورٹ ہوئی۔ 9 اپریل کو کورونا سے مجموعی اموات کی تعداد ایک لاکھ ہوگئی تھی۔ کورونا سے پہلی ایک لاکھ اموات ابتدائی89 روز میں رپورٹ ہوئیں۔

رواں سال 24 اپریل کو کورونا سے اموات کی تعداد2 لاکھ تک پہنچ گئی تھی اورایک سے2 لاکھ اموات کیلئے صرف 15دن کا وقت لگا۔ 13مئی تک دنیا بھر میں 3 لاکھ اموات رجسٹرڈ ہوئیں اور 2سے3لاکھ اموات تک پہنچنے میں 19دن لگے۔


متعلقہ خبریں