پنجاب پولیس کے5 افسران کا تبادلہ کر دیا گیا

پنجاب:5ایڈیشنل آئی جیز کا تبادلہ کر دیا گیا

فائل فوٹو


لاہور: پنجاب حکومت نے 5 ایڈیشنل آئی جیز کے تقرر و تبادلے کردئیے ہیں۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق اظہر حمید کھوکھر کو ایڈیشنل آئی جی اسٹیبلشمنٹ پنجاب تعینات کردیا گیا ہے اور غلام رسول زاہد ایڈیشنل آئی اے بی پنجاب ہوں گے۔

شاہد حنیف ایڈیشنل آئی جی پنجاب ہائی وے پٹرول اور کنورشاہ رخ ایڈیشنل آئی جی ٹریننگ پنجاب تعینات کر دیئے گئے ہیں۔ صاحبزاہ محمد شہزادہ سلطان ایڈیشنل آئی جی آپریشنز تعینات کر دیئے گئے ہیں۔

گزشتہ ماہ بھی پنجاب پولیس کے 20 افسران کے تبادلے کیے گئے تھے۔ ستمبر2020 میں  آر آئی بی سرگودھا ریجن نجیب الرحمان کو ڈی پی او پاکپتن تعینات کیا گیا تھا۔ ڈی پی او پاکپتن صاحبزادہ بلال عمر کو ایس ایس پی ہیڈ کوارٹر پی سی فاروق آباد تعینات کیا گیا۔

ایس پی پولیس اسکول آف انٹیلی جنس لاہور عبدالوہاب کو ایس پی انویسٹی گیشن برانچ تعینات کیا گیا ہے جب کہ نصیب اللہ خان کو ایس ایس پی سی ٹی ڈی لاہور متعین کیا گیا ہے۔

ایس ایس پی آر او سی ٹی ڈی لاہور احمد محی الدین کو سی پی او رپورٹ کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے جب کہ رفعت حیدر بخاری کو ایس پی سیکیورٹی اسپیشل برانچ پنجاب لاہور تعینات کیا گیا۔

حسن افضل کو ایس پی سیکیورٹی اسپیشل برانچ لاہور سے سٹی ٹریفک آفیسر فیصل آباد تعینات کر دیا گیا ہے جب کہ محمد ظفر کو بٹالین کمانڈر پی سی ملتان سے ایس پی اسپیشل برانچ ملتان تعینات کیا گیا ہے۔

 


متعلقہ خبریں