مولانا فضل الرحمان نے ہمیشہ اصول کے نام پر وصول کی سیاست کی، چوہان

فائل فوٹو


لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان نے ہمیشہ اصول کے نام پر اصول کی سیاست کی۔

فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان کو پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کا سربراہ بنایا جانا  حیران کن امر ہے، قومی اسمبلی کی نشست نہ جیتنے والے مولانا فضل الرحمان اپوزیشن کی نمائندگی کس حیثیت سے کریں گے؟

یہ بھی پڑھیں: بیگم صفدر اعوان کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر لاکھوں جعلی فالورز ہیں، فیاض الحسن چوہان

ان کا کہنا تھا کہ ٹھگوں نے عوام کو بےوقوف بنانے کے جتن کرنے شروع کر دیے ہیں۔

وزیر اطلاعات پنجاب کا کہنا تھا کہ اب دیکھیں مولانا فضل الرحمان اور میم لیگ گٹھ جوڑ کا اونٹ کس کروٹ بیٹھتا ہے۔ ن اور شین لیگ کی غیر موجودگی میں میم لیگ پارٹی سیاست کا بیڑہ غرق کرنے میں آزاد ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت پر عوام کا اعتماد غیر متزلزل ہے۔

دوسری جانب ہم نیوز کے مارننگ شو ’صبح سے آگے‘ میں گفتگو کرتے ہوئے فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ تھانہ شاہدرہ میں درج ہونے والا مقدمہ غداری کاہے نہ ہی بغاوت کا، مقدمہ درج کرنے والا حکومتی مشاورت سے تھانہ نہیں گیا۔

انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان اور مریم نواز اداروں کے خلاف سازشیں کررہے ہیں، ان کی سازشوں کو دیکھ کر محب وطن شہری مقدمات درج کرنے تھانوں میں پہنچ جاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پی ڈی ایم کھمبوں پر چڑھے یا کے ٹو پہ، این آر او نہیں ملے گا: فیاض الحسن چوہان

صوبائی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ مقدمہ درج کرنے والا حکومتی نمائندہ نہیں، لاہورجلسے میں 95 فیصد لوگ ان کے نمائندوں کے تھے۔


متعلقہ خبریں