اسلام آباد پولیس اہلکاروں کی ایک دوسرے پر فائرنگ، ایک جاں بحق


اسلام آباد: شہرِ اقتدار کی پولیس کے اہلکاروں نے ایک دوسرے پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ایک اہلکار جاں بحق جب کہ دوسرا زخمی ہو گیا ہے۔

ذرائع ہم نیوز کے مطابق دونوں اہلکاروں کے درمیان جھگڑا سیکٹر جی سکس میں آبپارہ کی حدود میں فلیٹ پر ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی: رشتے کے تنازعہ پر فائرنگ، 3 خواتین سمیت چار افراد جاں بحق

ڈی آئی جی آپریشنز نے سیکٹر جی سکس میں پیش آنے والے فائرنگ کے اس اندوہناک واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی سٹی کو ملزم کی فوری گرفتاری  کا حکم دے دیا ہے۔

ہم نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے پولیس حکام کا کہنا تھا کہ دونوں اہلکاروں کے درمیان فائرنگ کے معاملے کو دیکھ رہے ہیں۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا تھا کہ فلیٹ کے جھگڑے پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق جب کہ ملزم فرار ہو گیا ہے۔ لاش کو پوسٹمارٹم کے لیے پولی کلینک اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کوہاٹ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو افراد جاں بحق

اسلام آباد پولیس کے ترجمان نے کہا کہ دونوں افراد اسلام آباد پولیس کے ملازمین تھے، دونوں افراد کے درمیان پہلے بھی جھگڑا ہوا تھا جس پر انہیں معطل کیا گیا تھا۔


متعلقہ خبریں