وزیر اعظم پورے ملک کو جیل بنانا چاہتے ہیں، مولا بخش چانڈیو


کراچی: پیپلز پارٹی کے رہنما مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ وزیر اعظم پورے ملک کو جیل بنانا چاہتے ہیں۔

پیپلز پارٹی کے رہنما مولا بخش چانڈیو نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہم سندھ کے ہر ادارے میں بہتری لائے ہیں جبکہ وزیر اعظم عمران خان پورے ملک کو جیل بنانا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وفاق صوبوں کو ناراض کر کے کبھی ترقی نہیں کر سکتا۔ پوری دنیا کہہ رہی ہے کہ جزیرے سندھ کے ہیں لیکن صدر مملکت کہہ رہے ہیں کہ جزائر وفاق کے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم کی پیپلز پارٹی کو  ٹارگٹ نہ کرنے کی ہدایت

مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ ایک حکومتی وزیر کے دماغ میں ایم کیو ایم ہے اور اگر صدر مملکت بھی گورنر والی زبان استعمال کریں گے تو یہ قابل قبول نہیں ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ جب سے حزب اختلاف کا اتحاد بنا ہے حکومت پریشان ہے۔

اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے پارٹی ترجمانوں کے اجلاس میں ہدایت کی ہے پیپلز پارٹی کو  ٹارگٹ نہ کیا جائے۔


متعلقہ خبریں