نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا

بجلی صارفین پر 3 روپے 39 پیسے فی یونٹ اضافی سرچارج عائد

فائل فوٹو


اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی قیمتوں میں 83 پیسے فی یونٹ کا اضافہ کر دیا۔

نیپرا حکام کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے جس کا اطلاق رواں ماہ سے صارفین کے بلوں پر ہو گا اور رواں ماہ صارفین پر10 ارب روپے سے زائد اضافی بوجھ پڑے گا۔

نیپرا حکام کا کہنا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق لائف لائن کے علاوہ تمام صارفین بھی ہو گا یہ اضافہ جولائی 2020 کی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نیپرا: بجلی صارفین پر165 ارب کا اضافی بوجھ ڈالنےکی منظوری

نیپرا نے بجلی قیمتوں میں اضافے کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ کے اختتام پر نیپرا نے صارفین کے لیے بجلی کی قیمت ایک روپے 62 پیسے مہنگی کرنے کی منظوری دی تھی۔ ذرائع کے مطابق ااضافے کا فیصلہ اکتوبر2019 سے مارچ 2020 کے عرصے کے لیے جاری کیا گیا۔


متعلقہ خبریں