فیروزوالہ: بس کی ٹکر سے میاں بیوی سمیت 3 افراد جاں بحق، دو زخمی

ڈی آئی خان، ٹریکٹر اور ٹرک میں تصادم، 11 افراد جاں بحق، 7 زخمی

فوٹو: فائل


فیروز والہ: پنجاب کے ضلع شیخوپورہ کی تحصیل فیروزوالہ میں تیز رفتار مسافر بس نے دو موٹر سائیکلوں کو ٹکر ماردی، جس کے نتیجے میں میاں بیوی سمیت 3 افراد موقع پر جان بحق اور 2 افراد شدید زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق تھانہ فیکٹری ایریا کے قریب فیصل آباد سے لاہور آنے والی تیز رفتار مسافر بس نے موٹر سائیکلوں کو روند ڈالا۔ حادثہ میں موٹر سائیکل سوار میاں بیوی سمیت 3 افراد موقع پر جان بحق جبکہ 2 افراد شدید زخمی ہوگئے۔

مزید پڑھیں: مردان: مسافر کوچ کو حادثہ، 17 زخمی

حادثے میں جاں بحق ہونے والے اور زخمیوں کی شناخت تاہم نہ ہسسکی

بس ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا جبکہ مشتعل افراد نے بس کے شیشے توڑ ڈالے۔ تھانہ فیکٹری ایریا پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی شروع کردی۔


متعلقہ خبریں