انٹر بینک میں ڈالر 25 پیسے سستا


کراچی: کاروباری ہفتے کے چوتھے روز انٹر بینک مارکیٹ میں پاکستانی کرنسی کے مقابلے میں ڈالر 25 پیسے سستا ہوگیا۔

فاریکس ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر پاکستانی کرنسی کے مقابلے میں 163.72 روپے کا ہوگیا۔

یاد رہے کہ کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹربینک میں ڈالر 18 پیسے سستا ہو گیا تھا۔

فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 164.50 روپے سے کم ہو کر 164.32 روپے پر بند ہوا تھا۔

خیال رہے کہ مالی سال2020 کی پہلی سہ ماہی میں پاکستان کو 5.80 ارب ڈالر کا تجارتی خسارہ ہوا ہے۔

گزشتہ روز وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق پہلی سہ ماہی کے دوران برآمدات 0.94فیصد کمی سے 5.45ارب ڈالر رہیں۔ گزشتہ سال اسی عرصے میں 5.51ارب ڈالر کی برآمدات کی گئی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ ختم ہوگیا، وزیراعظم

وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق مالی سال 2020 کے  پہلے تین مہینوں کے دوران پاکستان کی برآمدات میں 5.2کروڑ ڈالر کمی ہوئی جبکہ مجموعی درآمدات 0.56فیصد اضافے سے 11.26ارب ڈالر رہیں۔

وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ سال اس عرصے میں 11.19ارب ڈالر کی درآمدات کی گئی تھیں۔ اس سال پہلی سہ ماہی میں درآمدات میں 6.3کروڑ ڈالر کمی ہوئی۔

وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق ستمبر2020 میں برآمدات 6.12فیصد اضافے سے 1.87ارب ڈالر رہیں۔ درآمدات 13.22فیصد اضافے سے 3.76ارب ڈالر رہیں اور ستمبر میں 19.49فیصد اضافے سے تجارتی خسارہ 2.39ارب ڈالر رہا۔

اسٹیٹ بینک نے اگست2020میں بتایا تھا کہ مالی سال 2020 میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں 78 فیصد کی نمایاں کمی ہوئی ہے اور اس کرنٹ اکاؤٹ خسارہ جی ڈی پی کا 1.1 فیصد رہا۔ مالی سال 2019 کے اختتام پر کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 13ارب 43 کروڑ ڈالر تھا جو کہ جی ڈی پی کا 4.8 فیصد بنتا ہے۔


متعلقہ خبریں