نیویارک میں کورونا کی دوسری لہر، دوبارہ لاک ڈاؤن کا فیصلہ

دنیا میں کورونا کیسز کی تعداد13 کروڑ سے بڑھ گئی

نیویارک: ریاست ہائے متحدہ امریکہ کے شہر نیویارک میں کورونا وائرس کی دوسری لہر کے بعد ایک بار پھر لاک ڈاون کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

گزشتہ ایک ہفتے کے دوران نیویارک میں کورونا کیسز میں تین فی صد اضافہ دیکھا گیا ہے، بڑھتے کیسز کے بعد نیویارک کے میئر نے متاثرہ علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاون لگانے کا اعلان کیا ہے۔

نیویارک کے علاقوں بروکلین اور کوینز میں پابندیوں کا اطلاق آئندہ چودہ دنوں کے لیے ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا: امریکہ کی اعلیٰ فوجی قیادت قرنطینہ میں چلی گئی

نئی پابندیوں کے خلاف نیویارک میں رہائش پذیر یہودی کمیونٹی کے ارکان نے مظاہرہ بھی کیا، مظاہرین نے شہری انتظامیہ سے پابندیاں نہ لگانے کا مطالبہ کیا ہے۔

خیال رہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب  دنیا میں 10 لاکھ 61 ہزار 217 افراد ہلاک اور 3 کروڑ 64 لاکھ 35 ہزار 590 متاثر ہوچکے ہیں۔

کورونا سے صحتیاب افراد کی تعداد 2 کروڑ 74 لاکھ 36 ہزار 244 ہوگئی ہے اور 79 لاکھ 38 ہزار 129 ایکٹیو کیسزہیں۔

امریکہ کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے ممالک میں پہلے نمبر پر ہے جہاں 2 لاکھ 16 ہزار 784 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں اور77 لاکھ 76 ہزار 224 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی۔

بھارت کورونا کیسز کے اعتبار سے دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے جہاں68 لاکھ 35 ہزار افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ایک لاکھ 5 ہزار 554 اموات ہوئی ہیں۔

برازیل کورونا سے متاثرہونے والے ممالک میں تیسرے نمبر پر ہے جہاں50 لاکھ 2 ہزار 357 افراد متاثر ہوئے اور ایک لاکھ 48 ہزار304 اموات ہوئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ڈبلیو ایچ او کے زیر نگرانی9کورونا ویکسینز پر کام جاری

روس میں 12 لاکھ 60 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد 22 ہزار 56 ہو گئی ہے۔

کولمبیا کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے ممالک میں پانچویں نمبر پر ہے جہاں 27 ہزار180 اموات ہوئی ہیں جبکہ 8 لاکھ 77 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔


متعلقہ خبریں