پاکستان کی ہر بیماری کا علاج ووٹ کو عزت دو کے نعرے میں چھپا ہے، مریم نواز


لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ نواز شریف نے بھارت کے پانچ ایٹمی دھماکوں کے جواب میں چھ ایٹمی دھماکے کیے۔ انہوں ںے کہا کہ نواز شریف نے پاکستا ن کے لیے جے ایف 17 تھنڈر بنایا۔ انہوں نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب میں نواز شریف آگے کھڑا تھا۔ انہوں نے استفسار کیا کہ وہ کیسا غدار تھا جس نے ملک کو دفاعی لحاظ سے مضبوط کیا۔

عوام دشمن حکومت سے نجات ملک و قوم کے لیے بڑا ریلیف ہوگا، مریم نواز

ہم نیوز کے مطابق انہوں ںے ن لیگ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ سب نے وفا کی تاریخ رقم کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم دھاندلی کے خلاف کھڑے رہے ہیں۔

مریم نواز نے کہا کہ پاکستان کی ہر بیماری کا علاج ووٹ کو عزت دو کے نعرے میں چھپا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ووٹ کی عزت کو پامال کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت میں مہنگائی بڑھی اور بیروزگاری میں اضافہ ہوا۔

پی ڈی ایم کٹھ پتلی سرکار کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگی، بلاول

ہم نیوز کے مطابق مریم نواز نے کہا کہ نوازشریف کا مقدمہ گلی گلی اور گھرگھر پہنچ چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب قربانی کا وقت آئے گا تو آپ مریم کو پہلی صف میں دیکھیں گے۔

پی ایم ایل (ن) کی مرکزی نائب صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا کہ جب بھی نواز شریف پر امتحان کا وقت آیا تو اللہ تعالیٰ نے ان کی مدد کی ہے۔

پی ڈی ایم کا بنیادی ایجنڈا قوم کو ووٹ کا حق دلانا ہے، فضل الرحمان

ہم نیوز کے مطابق ن لیگ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ یہ تحریک کامیابی سے ہمکنار ہو گی۔ ان کا دعویٰ تھا کہ حکومت کے دن تھوڑے رہ گئے ہیں۔


متعلقہ خبریں