نیب کا ایمان کرپشن فری پاکستان ہے، جاوید اقبال

چیئرمین نیب کا 5 کروڑ سے زائد کے ٹھیکوں کی تفصیلات فراہم نہ کرنے کا نوٹس

فوٹو: فائل


اسلام آباد: چیئرمین نیب جسٹس (ریٹائرڈ) جاوید اقبال نے کہا ہے کہ نیب کا ایمان کرپشن فری پاکستان ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیب کے قیام کا مقصد قوم کو کرپشن سے بجات دلانا ہے۔

نیب نے 2019 کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے یہ بات نیب ہیڈ کوارٹرز میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

چیئرمین نیب نے کہا کہ نیب اپنے قیام سے لے کر اب تک 466 ارب روپے برآمد کرچکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیب کی کارکردگی کو ملکی و بین الاقوامی ادارے بھی سراہتے ہیں۔

شہباز شریف فیملی کی مبینہ منی لانڈرنگ: نیب نے بجری فروش کا بیان قلمبند کر لیا

ہم نیوز کے مطابق چیئرمین نیب نے افسران پر زور دیا کہ وہ لوٹی ہوئی رقم برآمد کرنے کے لیے اپنی کوششیں مزید تیز کریں۔

جسٹس (ر) جاوید اقبال نے اپنے خطاب میں کہا کہ نیب کرپشن کے خلاف جنگ کو قومی فریضہ سمجھتا ہے۔ انہوں ںے کہا کہ نیب بدعنوانی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے کوشاں ہے۔

شہباز شریف نے اہلخانہ کو کروڑوں روپے کے تحائف دیے، نیب

ہم نیوز کے مطابق چیئرمین نیب جاوید اقبال نے کہا کہ نیب کا ایمان کرپشن فری پاکستان ہے۔


متعلقہ خبریں