نیشنل ٹی ٹونٹی کپ: دوسرا مرحلہ کل سے راولپنڈی اسٹیڈیم میں شروع ہوگا

نیشنل ٹی ٹونٹی کپ: دوسرا مرحلہ 9 اکتوبر سے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں شروع ہوگا

لاہور: نیشنل ٹی ٹونٹی کپ کے رواں ایڈیشن کا دوسرا مرحلہ 9 اکتوبر سے راولپنڈی کے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں شروع ہوگا۔

30 ستمبر سے 6 اکتوبر تک  ملتان  میں  کھیلے گئے میچز  میں شاداب خان کی زیر قیادت  ٹیم ناردرن  ٹاپ پر ہے۔ ناردرن ے پانچوں میچوں میں کامیابی حاصل کرکے ایونٹ میں سبقت  حاصل  کی ہوئی  ہے، جبکہ بلے بازوں میں عبداللہ  شفیق اور باؤلرز میں  شاہین آفریدی پہلے نمبر پر ہیں۔

ٹی ٹونٹی کرکٹ میلہ کے پہلے مرحلے میں بلے بازوں کا راج رہا۔ ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے کُل 14 میچوں کی 8 اننگز میں 200 یا اس سے  زائد رنز بنے۔   جبکہ مجموعی طور پر 481 چوکے اور 180 چھکےجڑے گئے۔

ایونٹ کے پہلے مرحلے میں ناقابل شکست ناردرن  کی ٹیم رواں ایڈیشن کے پانچوں میچوں میں ناقابل شکست رہنے کی وجہ سے پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن پر براجمان ہے۔ ایونٹ کے  چار میچز جیت کر 8 پوائنٹس حاصل کرنے والی خیبرپختونخوا کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر دوسرے اور چھ پوائنٹس حاصل کرنے والی بلوچستان کی ٹیم تیسرے نمبر پر موجود ہے۔

مزید پڑھیں: نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ: ڈیبیو میچ میں سنچری بنانے والے عبداللہ شفیق کی کہانی

سینٹرل پنجاب کے عبداللہ شفیق 236 رنز کے ساتھ بلے بازوں میں پہلے نمبر پر ہیں۔ جبکہ خیبرپختونخوا کے تجربہ کار بیٹسمین محمدحفیظ 207 رنز بناکر دوسرے ،لوچستان کے امام الحق195 اور ناردرن کے ذیشان ملک192رنز بنا کر بالترتیب تیسرے اور چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔

شاہین شاہ آفریدی نیشنل ٹی ٹونٹی کپ میں بھی تمام باؤلرز سے سب سے آگے ہیں۔ ایونٹ میں 2 مرتبہ پانچ وکٹیں حاصل کرنے والے خیبرپختونخوا کے کے فاسٹ باؤلر اب تک ایونٹ میں 12 وکٹیں اپنے نام کرچکے ہیں۔ناردرن کے حارث رؤف10 ، شاداب خان8 اور موسیٰ خان 7 وکٹوں  کے ساتھ اس دوڑ میں الترتیب دوسرے، تیسرے اور چوتھے نمبر پر ہیں۔۔

پوائنٹس ٹیبل پر آخری تین پوزیشنز پر موجود سندھ، سنٹرل پنجاب اور سدرن پنجاب کی ٹیمیں لیگ کے دوسرے مرحلے میں  بہتر کارکردگی دیکھا نے کے لیے امید ہیں ۔ ایونٹ کے دوسرے مرحلے میں سنٹرل پنجاب کی قیادت قومی ٹی ئنٹی ٹیم کے کپتان بابراعظم سنبھال لیں گے۔


متعلقہ خبریں