نواز شریف مفرور، اشتہاری اور عدالت سے سزا یافتہ مجرم ہے، شہزاد اکبر

حکومت نے براڈشیٹ سے متعلق معاہدے کی دستاویزات پبلک کر دیں

فائل فوٹو


اسلام آباد: مشیر احتساب و داخلہ شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ آج نواز شریف کی قانونی حیثیت  تین طرح سے ہے،  ایک یہ کہ سپریم کورٹ نے انہیں نااہل اور جھوٹا قرار دے دیا  ہے جبکہ  ہائی کورٹ اور احتساب عدالت میں نواز شریف مفرور اور اشتہاری ہیں اور احتساب عدالت سے سزا یافتہ مجرم ہیں۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اس حقیقت کے علاوہ باقی سب فسانہ ہے۔ باقی افسوس کہ اپوزیشن کی سیاست چند گھرانوں کی غلامی میں پھنسی ہوئی ہے۔

دوسری جانب  وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ نواز کی نائب صدر مریم صفدر نے استعفوں کی دھمکی دی ہے، ن لیگی ارکان اسمبلی جلدی استعفے دیں تا کہ ہم ان سیٹوں پر الیکشن کروائیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں شہباز گل نے کہا کہ مارچ تک کیوں انتظار کرناہے، نیک کام میں دیر کیوں؟ یہ عمران خان ہیں، یہ آپکی دھمکیوں میں آنے والے نہیں ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ آپ کے بابا تھے جنہوں نے آپ کی دھمکی میں آکر کنگ ایڈورڈ میڈیکل کالج کے پرنسپل کو فارغ کیا تھا۔

خیال رہے کہ آج لاہور میں ن لیگ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف نے بھارت کے پانچ ایٹمی دھماکوں کے جواب میں چھ ایٹمی دھماکے کیے۔ انہوں ںے کہا کہ نواز شریف نے پاکستا ن کے لیے جے ایف 17 تھنڈر بنایا۔ انہوں نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب میں نواز شریف آگے کھڑا تھا۔ انہوں نے استفسار کیا کہ وہ کیسا غدار تھا جس نے ملک کو دفاعی لحاظ سے مضبوط کیا۔

مزید پڑھیں: عوام دشمن حکومت سے نجات ملک و قوم کے لیے بڑا ریلیف ہوگا، مریم نواز

ہم نیوز کے مطابق انہوں ںے ن لیگ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آپ سب نے وفا کی تاریخ رقم کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم دھاندلی کے خلاف کھڑے رہے ہیں۔

مریم نواز نے کہا کہ پاکستان کی ہر بیماری کا علاج ووٹ کو عزت دو کے نعرے میں چھپا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ووٹ کی عزت کو پامال کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت میں مہنگائی بڑھی اور بیروزگاری میں اضافہ ہوا۔

ہم نیوز کے مطابق مریم نواز نے کہا کہ نوازشریف کا مقدمہ گلی گلی اور گھرگھر پہنچ چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب قربانی کا وقت آئے گا تو آپ مریم کو پہلی صف میں دیکھیں گے۔


متعلقہ خبریں