پی پی والے استعفے نہیں دیتے تو ہم زبردستی نہیں کریں گے، ایاز صادق

پی پی والے استعفے نہیں دیتے تو ہم زبردستی نہیں کریں گے، ایاز صادق

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ جلسوں، ریلیوں اور اسلام آبا د کی جانب مارچ کے بعد استعفوں کا فیصلہ ہو گا۔

پاکستان کی ہر بیماری کا علاج ووٹ کو عزت دو کے نعرے میں چھپا ہے، مریم نواز

ہم نیوز کے پروگرام ’بڑی بات‘ میں میزبان عادل شاہ زیب کی جانب سے پوچھے جانے والے سوالات کے جوابات میں انہوں نے کہا کہ ہمیں مارچ میں ہونے والے سینیٹ الیکشن کی فکر نہیں ہے۔

سابق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے واضح طور پر کہا کہ ہمارے ایک دو فیصد اراکین نظریاتی نہیں ہیں تو ہوسکتا ہے کہ وہ استعفے نہ دیں تاہم انہوں نے دعویٰ کیا کہ جب لیڈر شپ نے استعفوں کا فیصلہ کیا تو ہمارے 99 فیصد اراکین استعفے دیں گے۔

پی ڈی ایم کے لیے خود کو دو ماہ تک وقف کردیں، شاہد خاقان کی اپیل

انہوں ںے دعویٰ کیا کہ ن لیگ اور جے یو آئی (ف) کے اراکین استعفے دیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر پیپلزپارٹی والے استعفے نہیں دیتے تو ہم زبردستی نہیں کریں گے۔

ن لیگ کے مرکزی رہنما سردار ایاز صادق نے کہا کہ پی ٹی آئی نے ہمارے دور میں استعفوں کا اعلان کیا تو بہت سارے اراکین استعفے نہیں دینا چاہتے تھے۔

پروگرام کے میزبان عادل شاہ زیب کے استفسار پر سینئر سیاستدان سردار ایاز صادق نے پوچھا کہ کیا کوئی ایس ایچ او اپنے طور پر غداری کا مقدمہ درج کرسکتا ہے؟

میاں صاحب! ہم تو ڈوبے ہیں صنم تم کو بھی لے ڈوبینگے والا پیغام نہ دیں، اسد عمر

ن لیگ کے مرکزی رہنما سردارایازصادق نے کہا کہ مریم نوازکی جانب سے پارٹی قیادت کا  فیصلہ بھی پارٹی کرے گی۔


متعلقہ خبریں