کپتان سنچری کرتے تھے، اب ہر چیز کی قیمت نے سنچری کرلی ہے،سراج الحق

اسلامی ممالک بھارت کا سماجی، معاشی اور سفارتی بائیکاٹ کریں، سراج الحق

لاہور: امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے حکومت پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان نے عوام سے جھوٹے وعدے کیے اور موجودہ حکومت دنیا کی ناکام ترین حکومت ثابت ہوئی ہے۔

پی ڈی ایم کے لیے خود کو دو ماہ تک وقف کردیں، شاہد خاقان کی اپیل

ہم نیوز کے مطابق سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ حکومت خارجی محاذ پر بھی پاکستان کو تنہا کرنے پر تلی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کرکٹ کے کپتان سنچری کرتے تھے، اب ہر چیز کی قیمت نے سنچری کرلی ہے۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان کا کہنا تھا کہ ملک کی خارجہ پالیسی ناکام ہوئی ہے جس کی وجہ سے دنیا میں پاکستان تنہا ہو گیا ہے۔

حکومت نے عوام کو بےروزگاری اور مہنگائی کی دلدل میں دھکیل دیا، سراج الحق

ہم نیوز کے مطابق امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ ملک میں مہنگائی اور بیروزگاری بڑھی ہے جس کی ذمہ دار حکومتی پالیسیاں ہیں۔


متعلقہ خبریں