مہوش حیات پاکستان کی آسکر سلیکشن کمیٹی میں شامل

 مہوش حیات کی 38ویں سالگرہ آج

اسلام آباد: صدارتی تمغہ امتیاز یافتہ پاکستانی اداکارہ مہوش حیات کو رواں برس آسکر سلیکشن کمیٹی کا حصہ بنا لیا گیا ہے۔ 

پاکستانی ڈرامہ و فلم انڈسٹری کی مقبول اداکارہ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کیے گئے ایک پیغام کے ذریعے مداحوں سے یہ خوش خبری شیئر کی۔

مہوش حیات نے اپنے پیغام میں تحریر کیا کہ مجھے دو بار آسکر ایوارڈ حاصل کرنے والی شرمین عبید چنائے کے ساتھ آسکر سلیکشن کمیٹی کا حصہ بننے کا اعزاز حاصل ہوا ہے۔

اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ اس پلیٹ فارم کے ذریعے پاکستان کا نام اور ٹیلنٹ دنیا کے سامنے مزید اجاگر کرنے کی کوشش کروں گی۔

اس حوالے سے مہوش حیات نے مزید تحریر کیا کہ وہ نامزد فلموں کو دیکھیں گی۔ یہ ایک طریقہ ہے کہ جس سے ہم پاکستان اور اس ملک کے ٹیلنٹ کو دنیا کے سامنے اجاگر کر سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: مہوش حیات کی بچوں کوپولیو کے قطرے پلانے کی اپیل

مہوش حیات نے اپنے پیغام کے ساتھ پاکستان زندہ باد کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔

آسکرز سلیکشن کمیٹی کا حصہ  بننے پر سیکڑوں لوگوں نے مہوش حیات کو مبارکباد دی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

’مجھے دو بار آسکر ایوارڈ حاصل کرنے والی شرمین عبید چنائے کے ساتھ آسکر سلیکشن کمیٹی کا حصہ بننے کا اعزاز حاصل ہوا ہے‘


متعلقہ خبریں