لاہور میں آٹے کی شدید قلت ، چکی مالکان نے سپلائی روک دی


لاہور: صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں آٹے کی شدید قلت پیدا ہو گئی ہے اور اوپن مارکیٹ میں بیس کلو کا تھیلا پندرہ سو روپے تک جا پہنچا ہے۔

لاہور میں چینی بھی فی کلو سو روپے سے زائد میں بکنے لگی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ملک بھر میں آٹا، سبزیوں اور ادویات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

گندم کی اوپن مارکیٹ میں فی من قیمت چوبیس سو پچاس روپے تک پہنچنے پر فلور ملز نے آٹے کی سپلائی روک دی۔

بازار میں آٹھ سو اسی روپے والا بیس کلو آٹے کا تھیلا پندرہ سو روپے میں فروخت ہو رہا ہے اور فی کلو چینی ستر روپے کے بجائے ایک سو سے پانچ روپے میں مل رہی ہے۔

ہم نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے شہریوں عرفان احمد اور محمد علی نے بتایا کہ آٹا کہیں بھی نہیں ہے اور اگر ملتا بھی ہے تو بہت زیادہ پیسے مانگے جاتے ہیں۔ چینی بھی اسی طرح ناپید ہو چکی ہے جہاں مل رہی ہے وہاں قیمت بہت زیادہ مانگی جا رہی ہے۔

اس بابت ہم نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے دکانداروں نے کہا کہ سپلائی بہتر ہوگی تبھی تو ہم لوگوں کو اشیاء مہیا کرسکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ذخیرہ اندوزوں کو پکڑیں یا سبسڈی دیں- آٹا سستا دیں، وزیراعظم

فرید احمد نامی تاجر نے ہم نیوز کو بتایا کہ ہم تو مجبور ہیں فلور ملز سپلائی نہیں دے رہیں اور چینی کی قیمت بھی زیادہ ہے۔

گندم کی بڑھتی قیمتوں کو جواز بنا کر چکی اونرز ایسوسی ایشن نے بھی چکی کے فی کلو آٹے کی قیمت اسی سے پچاسی روپے کر دی ہے۔


متعلقہ خبریں