پیپلز پارٹی رہنما راشد ربانی دوسری بار کورونا میں مبتلا



کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے معاون خصوصی راشد ربانی دوسری بار کورونا وائرس میں مبتلا ہو گئے ہیں۔

کورونا وائرس میں دوسری بار مبتلا ہونے کی وجہ سے راشد ربانی شدید علیل ہو گئے ہیں۔ انہیں گزشتہ رات  تشویشناک حالت میں کلفٹن کے ضیاء الدین اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: پمز کے 30 ملازمین میں کورونا وائرس کی تصدیق

راشد ربانی کے اہل خانہ نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ راشد ربانی  کو سانس لینے میں دشواری کے باعث وینٹی لیٹر پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

راشد ربانی عالمی وبا کورونا وائرس سے متاثر ہیں جس کے باعث انہیں سانس لینے میں شدید تکلیف کا سامنا ہے اور پھیپھڑے متاثر ہوئے ہیں۔

یاد رہے کہ رواں سال مئی میں راشد ربانی کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔ کورونا وائرس  ٹیسٹ مثبت آنے پر معاون خصوصی راشد ربانی نے خود کو 20 دن کے لیے قرنطینہ کر لیا تھا جس کے بعد وہ صحت یاب ہو گئے تھے۔


متعلقہ خبریں