امن کا نوبل انعام اقوام متحدہ کے ورلڈ فوڈ پروگرام نے جیت لیا

امن کا نوبل انعام اقوام متحدہ کے ورلڈ فوڈ پروگرام نے جیت لیا

فائل فوٹو


اوسلو: رواں سال امن کا نوبل انعام اقوام متحدہ کے ورلڈ فوڈ پروگرام کو دیا گیا ہے۔ ورلڈ فوڈ پروگرام کوایوارڈ بھوک سے نمٹنے کی کوششوں پردیا گیا۔

گزشتہ برس امن کا نوبل انعام اتھوپیا کے وزیراعظم علی احمد ابی کو دیا گیا تھا۔ اس سال امن کے نوبل امن انعام کے لیے مجموعی طور پر 318 نامزدگیاں شامل تھیں۔

نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈرا اور امریکی وزیراعظم ڈونلڈ ٹرمپ کو بھی امن کے نوبل انعام کیلئے نامزد کیا گیا تھا۔

رواں سال امن کے نوبل انعام کیلئے211 افراد 107 مختلف تنظیموں کے نام جمع کرائے گئے تھے۔

دیگرناموں میں بلیک لائیو میٹر مومنٹ، کمیٹی تو پروٹیکٹ جرنالسٹس، رپورٹر ود آؤٹ بارڈرز، یورپی یونین اور اقوام متحدہ کی تنظیم برائے مہاجرین کو بھی شامل کیا گیا تھا۔ سویڈن کی کم سن لڑکی گریتا تونبرگ کو بھی امن کے نوبل انعام کیلئے نامزد کیا گیا تھا۔

فزکس کا نوبیل پرائز 2020 راجر پینروز، رین ہارڈ گینزیل اور اینڈریاگیز کو دیا گیا ہے۔

کیمسٹری کا نوبل انعام نوبل انعام فرانسیسی خاتون پروفیسر ایمانوئیل چارپینٹیئر اور امریکی بائیو کیمسٹ جینیفر اے ڈوڈنا کو دیا گیا ہے۔ نوبیل انعام برائے طب 3 امریکی شخصیات کو دیا گیا ہے جن میں  ‎‏الٹر، ہیوگٹن اور رائس شامل ہیں۔


متعلقہ خبریں