شادی ہالز کیلئے نئی گائیڈ لائنز جاری

فوٹو: فائل


اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کورونا وائرس کا پھیلاؤ مزید  کم کرنے کی خاطر شادی ہالز کیلئے نئی گائیڈ لائنز جاری کر دی ہیں۔

این سی او سی کے مطابق شادی ہالز میں تقریبات کا دورانیہ صرف 2 گھنٹے ہوگا اور ہالز رات 10 بجے تک کھلے رہیں گے۔

ان ڈور تقریبات کےلیے 300 سے زائد افراد کی اجازت نہیں ہوگی۔ آؤٹ ڈور تقریبات میں 500 افراد شرکت کرسکیں گے۔  ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جرمانوں کے ساتھ ہالزسیل کیے جائیں گے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہکورونا کے باعث دنیا بھر میں بڑے عوامی اجتماعات پر پابندی ہے۔ بڑے عوامی اجتماعات کورونا وائرس کے پھیلاؤ کا سبب بنتے ہیں۔

عوامی اجتماعات کے انعقاد سے متعلق مشاورت جاری ہے۔ مشاورت کے بعد عوامی اجتماعات کے متعلق بھی فیصلے کیے جائیں گے۔

خیال رہے کہ اس وقت پاکستان میں کورونا وائرس کے زیرعلاج مریضوں کی تعداد 8ہزار 335 رہ گئی ہے اور 3 لاکھ دو ہزار708 صحتیاب ہو چکے ہیں۔

حکومت کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کا گراف مسلسل نیچے آرہا ہے لیکن خطرہ ابھی ٹلا نہیں ہے۔

وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کیسز میں اضافے کی رفتار کافی سست ہوچکی ہے لیکن پھر بھی احتیاط کی ضرورت ہے۔


متعلقہ خبریں