پشاور: سینے، کھانسی اور گلے کے امراض میں اضافہ


پشاور: خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں سینے، کھانسی اور گلے کی بیماریوں میں غیر معمولی اضافہ ہوا، جس کے سبب امراض میں مبتلا افراد کی ایک بڑی تعداد نے اسپتالوں کا رخ کرنا شروع کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پشاور شہر میں سینے، کھانسی اور گلے کے امراض میں اضافہ ہوا ہے اور لیڈی ریڈنگ اسپتال پشاور پلمانولجی وارڈ اور او پی ڈی میں روزانہ 30 تا 40 فیصد مریض روزانہ آنے لگے ہیں۔

لیڈی ریڈنگ اسپتال پلمانولجی شعبے کے سربراہ  ڈاکٹر ظفر اقبال کے مطابق کورونا کا خطرہ ابھی نہیں ٹلا تھا کہ موسمی بیماریوں میں مبتلا افراد کا رش بڑھنے لگا ہے۔ لوگ موسمی بیماریوں سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔

مزید پڑھیں: موسمی بیماریوں سے متعلق قومی ادارہ صحت کا انتباہی مراسلہ

لیڈی ریڈنگ اسپتال سمیت پشاور کے دیگر بڑے تدریسی اسپتالوں بشمول خیبر ٹیچنگ اسپتال کی او پی ڈی میں بھی سینے، گلے اور کھانسی کے مریضوں کی تعداد میں 15 تا 20 فیصد ہوا ہے،جبکہ حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں یہ تعداد 5 تا 10 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

اسپتال آنے والے  مریٖضوں کا کہنا ہے کہ کورونا وبا کے باعث وہ موسمی بیماریوں سے زیادہ خوفزدہ ہوگئے ہیں۔

موسم کی تبدیلی اور وبائی مرض سے بچاو کے لیے ماہرین صحت کی جانب سے تمام افراد کو ماسک کے استعمال کا مشورہ دیا گیا ہے۔ ماہرین صحت کے مطابق لوگ احتیاطی تدابیر اور ویکسین کے ذریعے انفیکشنز سے بچ سکتے ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز قومی ادارہ صحت اسلام آباد  نے مراسلے کے ذریعے صحت عامہ سے متعلقہ اداروں کو موسمی خطرات پر مسلسل نظر رکھنے اور تمام ممکنہ اقدامات لینے کی ہدایت کی تھی۔


متعلقہ خبریں