اسلام آباد: ایک ہفتے کے دوران 24 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ

آٹا، دالیں، گھی، چاول، دودھ، انڈے، آلو، چائے اور پیٹرول سمیت 30 اشیا مہنگی ہوگئیں

اسلام آباد: حالیہ ہفتے کے دوران 24 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ یہ بات وفاقی ادارہ شماریات کی ہفتہ وار رپورٹ میں بتائی گئی ہے۔

مہنگائی کی شرح 9.47 فیصد تک پہنچ گئی، ادارہ شماریات

ہم نیوز کے مطابق جن اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ان میں آٹا، چینی، ٹماٹر، پیاز، انڈہ، مرغی، آلو، دال چنا، چاول، دہی اورلہسن شامل ہیں۔

اعداد و شمار کے تحت آٹے کا 20 کلو کا تھیلا اوسطاً 28 روپے مہنگا ہوا، چینی کی فی کلو قیمت میں اوسطاً ایک روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جب کہ ٹماٹر 18 روپے فی کلو اور پیاز آٹھ روپے فی کلو اضافی قیمت پر فروخت ہو رہی ہے۔

پی ایم اے: ادویات کی قیمتوں میں اضافے پر اظہار تشویش

ادارہ شماریات کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق انڈوں کی قیمت میں 16 روپے فی درجن، آلو کی قیمت میں ایک روپے 80 پیسے فی کلو اور برائلر مرغی کی قیمت میں 9 روپے فی کلو اضافہ ہوا ہے۔

نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا

ہم نیوز کے مطابق اسی طرح دال چنا، چاول ، دہی اور لہسن کی قیمتوں میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے جب کہ عام شہریوں نے دودھ کی قیمت میں بھی اضافے کی شکایت کی ہے۔

وفاقی ادارہ شماریات کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق ہفتہ وار مہنگائی میں 1.24 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کی شرح 11.28 فیصد رہی ہے۔

حکومت نے 94 ادویات کی قیمتوں میں 9 تا 262 فیصد تک اضافہ کی منظوری دیدی

رپورٹ کے مطابق چار اشیا کی قیمتوں میں کمی آئی ہے جب کہ 23 اشیا کی قیمتیں برقرار رہی ہیں۔ جاری کردہ رپورٹ کے مطابق جن اشیا کی قیمتوں میں کمی آئی ہے ان میں کیلا، دال مونگ، دال ماش اور گڑ شامل ہیں۔

ملک بھر میں آٹا، سبزیوں اور ادویات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

ہم نیوز کے مطابق جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایک ہفتے کے دوران 23 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام برقرار رہا ہے۔


متعلقہ خبریں