خود کو نیلسن منڈیلا سمجھنے والا عدالتوں سے مفرور اور اشتہاری ہے، علی نواز اعوان

Ali Nawaz Awan

علی نوازاعوان نے بھی تحریک انصاف چھوڑ دی


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی علی نواز اعوان نے کہا ہے کہ لوگوں کو سڑکوں پہ نکالنے سے پہلے لندن میں بیٹھے ہوئے تمام بھگوڑے پاکستان واپس آئیں۔

میاں صاحب! ہم تو ڈوبے ہیں صنم تم کو بھی لے ڈوبینگے والا پیغام نہ دیں، اسد عمر

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے کہا کہ لندن میں بیٹھ کر لوگوں کو پاکستان میں سڑکوں پر نکلنے کی ترغیب دی جا رہی ہے۔

علی نواز اعوان نے کہا کہ خود کو نیلسن منڈیلا سمجھنے والا عدالتوں سے مفرور اور اشتہاری ہے۔

پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے گزشتہ روزسماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ اپنے ایک پیغام میں کہا تھا کہ میاں صاحب! پاکستا آکر اپنے ممبرز کے ساتھ انقلاب لائیں۔

ابو بچاؤ مہم اب پاکستان انتشار پارٹی کے طور پر ابھر رہی ہے،فواد چودھری

وفاقی وزیراسد عمرنے اپنے پیغام میں کہا تھا کہ لندن میں بیٹھ کر اپنی پارٹی والوں کو ہم تو ڈوبے ہیں صنم تم کو بھی لے ڈوبیں گے کا پیغام نہ دیں۔


متعلقہ خبریں