وزیر اعظم عمران خان ملک سے کرپشن کا مکمل خاتمہ چاہتے ہیں، گورنر سندھ


کراچی: گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان ملک سے کرپشن کا مکمل خاتمہ چاہتے ہیں۔

انہوں نے یہ بات آڈیٹر جنرل پاکستان جاوید جہانگیر سے ملاقات کے دوران کی جس میں سرکاری فنڈز کے شفاف استعمال اور اس ضمن میں موثر اقدامات کی ضرورت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں فنڈز کے غلط استعمال کی نشاندہی، بدعنوانی کی روک تھام میں آڈٹ کے کردار پر بھی غور کیا گیا۔

وزیر اعظم نے کرپشن کے بتوں کو پاش پاش کر دیا، وزیر اعلیٰ پنجاب

اس دوران آڈیٹر جنرل پاکستان نے گورنر سندھ کو اپنے ادارے کی کارکردگی کے بارے میں بھی بتایا۔

پیپلز پارٹی، ن لیگ کرپشن پر پردہ ڈالنے کیلئے دباؤ ڈال رہی ہے، شبلی فراز

گورنر سندھ نے کہا کہ کرپشن کا ناسور ملک کی جڑوں کو کھوکھلا کر رہا ہے، ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت کے ضمن میں آڈیٹر جنرل کا کردار اہمیت کا حامل ہے۔


متعلقہ خبریں