حکومت کا خاتمہ کرکے سندھ میں پی ٹی آئی کو برسراقتدار لانا ہے، خرم شیر زمان

حکومت کا خاتمہ کرکے سندھ میں پی ٹی آئی کو برسراقتدار لانا ہے، خرم شیر زمان

حیدر آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کا خاتمہ کرکے سندھ میں پی ٹی آئی کو برسر اقتدارلانا ہے۔

ارباب اقتدار میں شرم ہے تو قائد اعظم کی جائے پیدائش پر آئیں، خرم شیر زمان

ہم نیوز کے مطابق جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے دعویٰ کیا کہ کراچی میں پی ٹی آئی کا راج ہے۔

خرم شیر زمان نے اپنے خطاب میں کہا کہ چاہتے ہیں کہ کراچی کی طرح پورا سندھ ترقی کرے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے کراچی کو 1100 ارب روپے کا پیکج دیا ہے۔

وزیر اعظم کی پیپلز پارٹی کو  ٹارگٹ نہ کرنے کی ہدایت

ہم نیوز کے مطابق پی ٹی آئی کے رہنما نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ میں نہایت ابترصورتحال ہے۔ انہوں ںے کہا کہ حالت یہ ہے کہ سندھ میں لوگوں کو پینے کا پانی نہیں مل رہا ہے، انہیں علاج معالجے کی سہولت دستیاب نہیں ہے اور تعلیم بھی میسر نہیں ہے۔

بلاول ہاؤس سے چیخوں کی آوازیں آ رہی ہیں، خرم شیر زمان

پی ٹی آئی کے رہنما خرم شیر زمان نے کہا کہ آنے والے بلدیاتی انتخابات بھی ہم نے جیتنے ہیں۔ انہوں نے واضح طورپر جلسسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت کا خاتمہ کرکے سندھ میں پی ٹی آئی کی حکومت لانی ہے۔


متعلقہ خبریں