کورونا کیسز میں اضافہ: پنجاب حکومت نے دوبارہ لاک ڈاؤن کا عندیہ دے دیا

کورونا کے بعد ایک اور خطرہ: ڈاکٹر یاسمین راشد نے نشاندہی کردی

فائل فوٹو


لاہور: وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے عوام کو عالمی وبا کورونا وائرس کے بڑھنے کے خدشے سے آگاہ کرتے ہوئے دوبارہ لاک ڈاؤن کا عندیہ دے دیا۔

اپنے بیان میں وزیر صحت پنجاب نے کہا کہ پنجاب میں کورونا وبا پر بہت مشکل سے قابو پایا گیا ہے، دوبارہ کیسز بڑھنے کی صورت میں لاک ڈاؤن کے باعث معاملات زندگی متاثر ہو سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ ایک ہفتہ کے دوران کورونا کیسز میں بتدریج اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، ایس اوپیز پر عملدرآمد نہ کرنے سے یہ وبا مزید پھیلنے کا خدشہ ہے۔

کورونا وائرس: خیبرپختونخوا کے اسکولز میں بریک ختم کرنے کا فیصلہ

ڈاکٹر یاسمین راشد نے ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ  تعلیمی اداروں میں ایس اوپیز پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ محکمہ صحت پنجاب نے عام اجتماعات کیلئے ایس اوپیز تیارکر لیے ہیں، عوام سے اجتماعات میں جانے پر مکمل گریز کرنے کی اپیل کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کورونا کے پھیلاؤ کے باعث پوری دنیا میں عام اجتماعات پر مکمل پابندی عائد ہو چکی ہے، جب کہ سندھ کے بھی بعض علاقوں میں کورونا کیسز بڑھنے کے باعث دوبارہ لاک ڈاؤن شروع  ہو چکا ہے۔


متعلقہ خبریں