ہزار سے زائد ترقیاتی منصوبوں کو مکمل کرنے کا ہدف مقرر کیا ہے، عثمان بزدار

فائل فوٹو


لاہور: وفاقی وزرا نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ ہزار سے زائد زیر تکمیل منصوبوں کو مکمل کرنے کا ہدف مقرر کردیا ہے۔

وفاق وزرا شاہ محمود قریشی، اسد عمر، شفقت محمود، فواد چوہدری اور دیگر سے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ 1394 زیر تکمیل ترقیاتی منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچا نے کا ہدف مقرر کیا ہے۔

وفاقی وزراء اور وزیراعلی پنجاب کے درمیان ہونے والے اجلاس میں صوبے میں عوام کی فلاح و بہبود کیلئے جاری اسکیموں اور ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا اور ان  پر ہونے والی پیشرفت سمیت موجودہ سیاسی صورتحال پر بات چیت کی گئی.

وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ پنجاب کے ہر شہر، قصبے اور دیہات کی یکساں ترقی کے لئے پائیدار عملی اقدامات کئے گئے ہیں۔ کوئی بھی شہر یا قصبہ ترقی کے ثمرات سے محروم نہیں رہے گا-

ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں کورونا صورتحال کے پیش نظر 56 ارب روپے کا ریکارڈ ٹیکس ریلیف دیا گیا۔ صحت اور تعلیم سمیت سوشل سیکٹر کے بجٹ میں نمایاں اضافہ کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: اداروں کیخلاف بولنے والے ملک و قوم سے مخلص نہیں ہو سکتے، وزیر اعلیٰ پنجاب

وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ ترقی کے عمل میں وفاقی وزراء کے تجربے اور رہنمائی سے استفادہ کیا جائے گا- اس ضمن میں موثر میکنزم مرتب کر کے آگے کی طرف بڑھیں گے۔

اس موقع پر شاہ محمود قریشی نے عزم کا اظہار کیا کہ عوام کی فلاح و بہبود کے لئے مل کر مربوط انداز میں کام کریں گے۔

اسد عمر نے کہا کہ عوام کو سہولتیں پہنچانے کے لئے پنجاب اور وفاق قدم سے قدم ملا کر چلیں گے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ نچلی سطح پر اختیارات کی منتقلی سے لوگوں کے مسائل ان کے دہلیز پر حل ہوں گے۔ وفاقی وزراء نے ترقیاتی منصوبوں اور فلاح عامہ کی سکیموں کے بارے میں بھی وزیراعلی کو تجاویز دیں۔


متعلقہ خبریں