10 زبانیں بولنے والے پاکستانی ڈرائیور کی ویڈیو وائرل

10 زبانیں بولنے والے پاکستانی ڈرائیور کی ویڈیو وائرل

دبئی: متحدہ عرب امارت کے شہر دبئی میں مقیم اور 10 زبانوں پر دسترس رکھنے والے پاکستانی ٹیکسی ڈرائیور کی ویڈیو شوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق دبئی میں ٹیکسی چلانے والے پاکستانی حسین سید کو کئی زبانیں بولنے میں مہارت حاصل ہے۔ حسین سید اردو، انگریزی، پشتو، عربی، فارسی اور چینی سمیت دس زبانیں بول سکتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق دبئی میں ٹیکسی چلانے والے حسین سید کبھی روس نہیں گئے لیکن وہ روسی زبان روانی سے بول سکتے ہیں۔ وہ ملیالم ایسا بولتے ہیں کہ سننے والے حیران رہ جائیں جبکہ چینی زبان بولنے میں بھی انہیں کوئی مشکل پیش نہیں آتی ہے۔

مزید پڑھیں: ابوظہبی میں مقیم پاکستانی راتوں رات کروڑ پتی بن گیا

خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق پشاور کے حسین سید نے سب زبانیں گوگل ٹرانسلیٹر اور دیگر اپلیکیشنز سے سیکھی ہیں۔

33 سالہ حسین کا ڈاکٹر بننے کا شوق تو پورا نہ ہوا لیکن چودہ برس پہلے دبئی آئے اور ٹیکسی چلانا شروع کردیا اور اس دوران زبانیں سیکھنے کا شوق پیدا ہوا جو بڑھتا ہی گیا ۔

رپورٹ کے مطابق تگالوگ بولنے والوں سے گفتگو میں بھی انہیں کوئی مشکل پیش نہیں آتی ہے۔ چھٹیوں میں پاکستان آنے کے دوران بھی حسین کی زیادہ توجہ زبانیں سیکھنیں پر ہی ہوتی ہے۔

خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق حسین سید کا اگلا ہدف ہسپانوی، فرانسیسی اور اطالوی زبانیں سیکھنا ہے۔


متعلقہ خبریں